آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہو، شاندار بنگلہ ہو اور بہت سے رین، ڈالر اور پونڈ ہوں۔ ارے میاں! جو اﷲ کو ناراض کرتا ہے، کروڑوں پونڈ رکھتے ہوئے بھی پوں پوں چلّا رہا ہے، کہیں گردہ فیل ہو رہا ہے، کہیں معدے میں کینسر پیدا ہورہا ہے، کہیں فالج ہورہا ہے، کہیں بیوی سے لڑائی ہو رہی ہے، کہیں بچوں کی پٹائی ہورہی ہے، کہیں پارٹنر نے قبضہ کر لیا، دنیا میں ایک مصیبت نہیں ہے۔ یاد رکھو! جس نے اﷲ کو چھوڑا اﷲ اس پر مصیبتوں کی بارش کر سکتا ہے، لہٰذا اپنے مولیٰ سے رابطہ رکھو اور اﷲ کو خوش رکھو، اﷲ آپ کو خوش رکھے گا، وہ ارحم الراحمین ہے، جو بندہ مالک کو خوش رکھے تو ناممکن ہے کہ اﷲ تعالیٰ اس کو خوشی نہ دے، لہٰذا اﷲ کو ناراض کرکے اپنا دل خوش مت کرو۔ جب جہاز پر بیٹھو تو ایئرہوسٹسوں کو مت دیکھو، اپنے دل کو توڑ دو، اﷲ کے قانون کو نہ توڑو۔ قرآن پاک میں اﷲ کا حکم ہے:یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ کہ نظر کی حفاظت کرو لہٰذا اﷲ کا قانون توڑ کر اپنے دل کو حرام خوشیاں مت دو، دل کو توڑ دو، دل غلام ہے، بندہ بِجَمِیْعِ اَعْضَائِہٖ غلام ہے، بِجَمِیْعِ اَجْزَائِہٖغلام ہے،اس کا دل بھی غلام ہے لہٰذا مالک کے قانون کی عظمت کا احترام کرو، نظریں نیچی کرلو، دل توڑ دو، دل کو غم زدہ کرو، دل پر حسرت کا زخم کھاؤ تب اﷲ ملے گا۔ میرے شعر سن لو ؎ زخمِ حسرت ہزار کھائے ہیں تب کہیں جا کے ان کو پائے ہیں ان حسینوں سے دل بچانے میں ہم نے غم بھی بڑے اٹھائے ہیںاللہ کی راہ میں غم زدہ دل پراللہ کا پیار لیکن اس غم زدہ دل پر اﷲ کا پیار ہوتا ہے۔ آپ بتائیے! اگر اماں کہہ دے کہ بیٹا آج کل تم کو پیچش ہے، دست آرہے ہیں، لہٰذا کباب مت کھانا اور وہ دس بھائی ہیں تو جب نوبھائی کباب کھارہے ہوں اور یہ اماں سے کہے کہ میرے سب بھائی تو کباب کھارہے ہیں اور مجھے آپ منع کر رہی ہیں اور رونے لگے تو ماں فوراً اس کو گود میں اٹھا لیتی ہے، اس کے آنسوؤں کو اپنے دامن سے صاف کرتی ہے اور کہتی ہے کہ بیٹا گھبراؤ مت! جب تم اچھے ہوجاؤ گے تو تم کو اتنے کباب کھلاؤں گی کہ تم خوش ہوجاؤ گے، تو اﷲ تعالیٰ کے راستے میں جو اپنے دل کو غم پہنچا کر مالک کو ناراض نہیں کرتا، حرام خوشیاں دل میں نہیں آنے دیتا، دل پر غم اُٹھا لیتا ہے تو اس کے دل کو