آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جمعہ کے چھ اعمال اور ان کی عظیم الشان فضیلت ارشاد فرمایا کہ آج جمعہ کا دن ہے، اس لیے جمعہ کے دن کے چھ اعمال پیش کرتا ہوں۔ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو جمعہ کے دن چھ عمل کرلے گا تو اﷲ تعالیٰ اس کو مسجد جاتے وقت ہر قدم پر ایک سال نفل نمازوں کا اور ایک سال نفل روزوں کا ثواب دے گا۔ مثال کے طور پر اگر کسی کا گھر پچاس قدم پر ہے تو پچاس سال کی نفلی نمازوں کا ثواب اور پچاس سال کے نفلی روزوں کا ثواب ملے گا۔ اور عمل بہت آسان ہے:۱)غسل کرنا۔ ۲)مسجد جلد جانا، مگر اتنا جلد نہ جائے کہ بعد میں پیشاب لگ جائے اور درمیان میں اٹھ کر جانا پڑے۔ اپنی صحت اور قوتِ برداشت کو ضرور دیکھیں۔ اب اگر ایک آدمی کمزور ہے یا اس کو گیس کی بیماری ہے یا پیشاب بار بار آتا ہے تو اتنا پہلے نہ جائے کہ جب خطبہ شروع ہوتواس کو پیشاب لگ جائے۔ جلدی جانا تو نفل تھا اور خطبہ سننا واجب تھا تو نفل کے لیے واجب خطرے میں پڑ گیا، اس لیے اپنا تحمل دیکھیے۔ اس لحاظ سے اتنا پہلے جائیے کہ فرض اور واجب میں خلل نہ پڑے۔ ۳)مسجد پیدل جانا تاکہ ہر ہر قدم پرایک سال نفل نمازوں کا اور ایک سال نفلی روزوں کا ثواب ملے۔ پیدل جانے سے قدم بنتے ہیں، لیکن اگر ضعیف العمر ہے اور پیدل جانے میں تکلیف ہوتی ہے تو اﷲ کریم ہے موٹر پر جانے سے بھی وہ اتنا ثواب دے دے گا جتنے مسجد تک قدم بنیں گے۔۴)امام کے قریب بیٹھنا۔ جب جلد جائے گا تو امام کے قریب جگہ ملے گی اور وہاں بیٹھ جائے گا۔ اگر دیر سے جائے تو امام کے قریب بیٹھنے کے لیے لوگوں کی گردن کو پھلانگ کر جانا جائز نہیں ہے، کیوں کہ اس سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔۵)خطبہ کو غور سے سننا۔ سمجھے یا نہ سمجھے غور سے سنے۔ یہ نہیں کہ خطبہ ہو رہا ہے اور یہ ادھر اُدھر دیکھ رہا ہے، ہر ایک کا جائزہ لے رہا ہے کہ کون آیا کون نہیں آیا، یہاں مردم شماری کا سسٹم نہیں ہے۔ استنبول ہم لوگ گئے تو وہاں کی عورتیں مختلف ڈیزائن کی عریانیوں میں مبتلا تھیں، تو میں نے دوستوں سے کہاکہ خبردار! کسی عورت کی طرف نہ دیکھنا، ورنہ آپ لوگوں کو شیطان ایک دھوکا دے گا کہ یہاں عورتوں کا جو لباس ہے اس میں کس قدر عریانی اور ننگا پن ہے، کسی کا گھٹنہ تک ننگا ہے، کوئی آدھی ران کھولے ہوئے ہے، کوئی چڈی پہنے ہوئے ہے، تو شیطان کہے گا کہ تو یہاں عورتوں کے لباس اور ان کی عریانیاں اور ننگا پن اور مختلف قسم کے فتنوں کو دیکھ لے، تاکہ اپنے ملک میں جب منبر پر لوگوں کو دین کی دعوت دینا تو یہاں کی عورتوں کی عریانیت کے مختلف ڈیزائن پیش کرکے اُمت کو ان سے بچنے کی تاکید کرنا تو اس سے لوگوں کو زیادہ فائدہ ہوگا۔ یہ شیطان کا بہت بڑا دھوکا ہے، لہٰذا شیطان کے دھوکے میں نہ آنا۔ اﷲ تعالیٰ نے ہم کو حسن کا