آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کر دے۔ اے خدا! تمام عالمی زبانوں میں انگلش میں، ملاوی میں، بنگلہ میں، انگریزی، عربی میں اﷲ سارے عالم میں اختر کی آہ کو پھیلا دے اور اپنی محبت کو پھیلانے کے لیے سارے عالم میں اختر کے لیے سفر کا انتظام فرما اور مجھ کو گروہِ عاشقاں، اپنے عاشقوں کی ایک جماعت نصیب فرما جن کے ساتھ اختر سارے عالم میں آپ کے لیے دربدر پھرتا رہے اور آپ ہمارے سفر کو بھی اور ہمارے حضر کو بھی قبول فرما لیجیے۔ اب اس کے بعد میرے الفاظ ختم ہیں، اے خدا لغتِ محدود آپ کی محبت کے بیان سے قاصر ہے اس لیے آپ اپنی رحمت سے ہم سب کو اور ہمارے گھر والوں کو اور ہمارے احباب کو اور ان کے گھروالوں کو اور سارے عالم کو اپنا دیوانہ بنا دیں، آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ۲۰؍جمادی الثانی ۱۴۱۹ھ مطابق۱۲؍ اکتوبر ۱۹۹۸ء ، دو شنبہ، بعد مغرب، ملاویحیاتِ اولیاء کیا ہے؟ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم اﷲ پر جینا اور اﷲ پر مرنا کیا ہے؟ اﷲ پر جینے کے معنیٰ یہ ہیں کہ جس بات سے اﷲ خوش ہوتا ہے اس پر عمل کرو، اپنی خوشیوں کو مت دیکھو، جہاں اﷲ کی خوشی ہو اور ہماری بھی خوشی ہو وہ کام کرلو، جیسے دل چاہتا ہے مرنڈا پینے کو، پی لو، اور جب دل چاہے کہ ایئر ہوسٹس کو دیکھو وہاں نظر نیچی کر لو۔ اﷲ پر جینے کا مفہوم یہ ہے کہ جس بات سے اﷲ تعالیٰ خوش ہو اس پرعمل کرنا اور جس بات سے اللہ تعالیٰ ناخوش ہو تو اﷲتعالیٰ کو ناخوش کر کے حرام خوشیوں کو اپنے اندر نہ لانا اور حرام خوشیوں کو مار دینا یہی اﷲ پر مرنا ہے اسی کو حیاتِ اولیاء کہتے ہیں، اﷲ کے دوستوں کی زندگی اسی کا نام ہے کہ جس بات سے اﷲ خوش ہو وہ عمل کرلو اور جس بات سے مالک ناخوش ہو اس کا م کو چھوڑ دو۔ اﷲ کی خوشی کے مطابق جینا یہ حیاتِ اولیاء ہے اور اﷲ کو ناراض نہ کرنا یہ بھی حیاتِ اولیاء ہے۔ جب مائنس اور پلس دونوں تاروں کی فٹنگ ہوتی ہے تب گھر میں روشنی آتی ہے، ایسے ہی جو اﷲ کی مرضی پر چلتا ہے اور اس کی ناراضگی سے بچتا ہے، تو مائنس اور پلس دونوں تار مل کر اس کے دل میں اُجالا کر دیتے ہیں، دنیا میں مائنس اور پلس کی وائرنگ سے گھروں میں روشنی آتی ہے اور اﷲ کی شریعت میں جو کام حرام ہے اس سے بچنا یہ مائنس تا ر ہے اور جس بات سے اﷲ خوش ہو یہ پلس تار ہے، تو دونوں تار جب مل جائیں گے تو آپ کے دل میں اُجالا ہوجائے گا۔ بعض لوگ پلس تار بہت لگاتے ہیں، ہر سال حج عمرہ لیکن نہ کالی