آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اگر شراب کی بدبو کو کوئی چھپا لے تو ظالم اپنی مست آنکھوں کو کہاں سے چھپائے گا؟ اس کی آنکھوں کی مستی بتا دیتی ہے کہ اس کے دل میں مولیٰ ہے، اﷲ والے رات کو اﷲکی محبت کی حلال آسمانی مے پیتے ہیں ؎ میرے پینے کو دوستو سن لو آسمانوں سے مے اُترتی ہے اﷲ والے مُنَزَّلْ مِنَ السَّمَاءْپیتے ہیں، دنیا والے مُخْرَجْ مِنَ الْاَرْض پیتے ہیں۔یہ زمین کی پی کر موتتے ہیں، پیشاب بہاتے ہیں اور آسمان والی پی کر انوار کے دریا بہتے ہیں، جتنے شرابی ہیں شراب پی کر انہیں پیشاب لگتا ہے اور اﷲ والے جو اﷲ کی محبت کی مے پیتے ہیں اس سے ان کے سینے میں انوار کے دریا بہتے ہیں۔ تو حضرت نے لکھنؤ میں علماء ندوہ کو ایک شعر سنایا کہ علماء ندوہ تم کو اﷲ کیسے ملے گا؟ اﷲ کو کتابوں سے نہیں پاؤ گے اﷲ والوں سے اﷲ ملے گا ؎ تنہا نہ چل سکو گے محبت کی راہ میں میں چل رہا ہوں آپ میرے ساتھ آئیےرئیس المتغزلین جگر مرادآبادی کی شراب سے توبہ کا واقعہ کیا کہیں بڑے بڑے شرابی اور بڑے بڑے ڈاکو اﷲ والوں کی برکت سے ولی اﷲ ہوگئے۔ آل انڈیا شاعر جگرؔ مراد آبادی تھانہ بھون گئے اور حکیم الامت کے ہاتھ پر توبہ کی، حضرت کی دعا و صحبت کی برکت سے حج کرآئے اور شراب چھوڑ دی۔ پچاس سال سے شراب پینے والا اچانک شراب چھوڑنے سے بیمار ہوگیا، ڈاکٹروں کے بورڈ نے کہا کہ تھوڑی سی پی لیا کرو، انہوں نے کہا کہ اگر پیتا رہوں گا تو کب تک جیتا رہوں گا؟ کہا کہ دس سال اور جی جاؤ گے، کہا کہ ہمیں ایسی زندگی نہیں چاہیے۔ میرا شعر سن لو ؎ ہم ایسی لذتوں کو قابلِ لعنت سمجھتے ہیں کہ جن سے رب مرا اے دوستو ناراض ہوتاہے وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ