آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
گفت پیغمبر کہ بر دستِ صبا از یمن می آیدم بوئے خدا ہواؤں کے کندھے پر مجھے یمن سے اﷲ تعالیٰ کی خوشبو آرہی ہے: اِنِّیْ لَاَجِدُ نَفَسَ الرَّحْمٰنِ مِنْ قِبَلِ الْیَمَنِ ؎ مجھے دو سو میل دور یمن سے اﷲ کی خوشبو آرہی ہے۔ وہ ایک ولی اﷲ کی خوشبو تھی جن کا نام حضرت اویس قرنی رحمۃ اﷲ علیہ تھا۔ تو اﷲ کا ولی وہ ہے جس کی خوشبو سینکڑوں میل دور تک جائے، جب اﷲ کے عشق میں دل جلے گا تو کیا ا س کی خوشبو نہیں اڑے گی؟ جیسے کباب تلا جائے تو اس کی خوشبو محلے بھر میں پھیل جاتی ہے۔ ایک کافر نے دیکھا کہ گائے کا کباب تلا جارہا ہے، تو اس کافر نے کہا: بوئے کباب ما را مسلماں کرد، اس کباب کی خوشبو نے تو مجھ کو مسلمان کر ڈالا۔غمِ ولایت کسے کہتے ہیں؟ تو جو جتنا زیادہ اﷲ کی یاد میں اور اﷲ کو راضی کرنے میں غم اٹھاتا ہے اور اتنا مجاہدہ کرتا ہے کہ زندگی کا ایک لمحہ، زندگی کی ایک سانس بھی اﷲ کو ناراض کر کے حرام خوشیوں کو اپنے کمینے پن اور بے غیرتی سے امپورٹ اور استیراد اور درآمد نہیں ہونے دیتا اور ہر وقت یہ چاہتا ہے کہ میرا اﷲ مجھ سے خوش رہے تو یہ غمِ ولایت کا حامل ہے، جس کو یہ غم نہ لگے وہ ولی اﷲ نہیں، ولایت اس غم کا نام ہے کہ ہر وقت یہ فکر رہے کہ میں اپنے مولیٰ اور پالنے والے اور پیدا کرنے والے کو لمحہ بھر بھی ناخوش نہ کروں، ایک سانس بھی اﷲ کو ناراض کرکے حرام لذت دل میں نہ آنے دوں، میری جو بھی حالت ہوجائے ہوجانے دو ؎ میری جو ہونی تھی حالت ہوچکی خیر اک دنیا کو عبرت ہوگئینسبت مع اللہ کی لذت اﷲ تعالیٰ نے اپنے تک پہنچنے کا یہی راستہ رکھا ہے، لیکن اس میں اتنا مزہ رکھا ہے اتنا مزہ رکھا ہے کہ ------------------------------