آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جائے گا تو ثواب ملے گا،لیکن موٹر سے سفر کرنے والا بھی قادر نہیں ہوتا کیوں کہ شامی نے لکھا ہے اَلْقَادِرُ بِالْغَیْرِ لَیْسَ بِقَادِرٍموٹر کے ذریعے سے جو قدرت ہے اس قدرت کو شریعت نے تسلیم نہیں کیا، جیسے ایک آدمی نماز کے لیے خود نہیں کھڑا ہوسکتا تو بیٹھ کے پڑھنا جائز ہے، اگر اس کو دو آدمی اٹھا کے کھڑا کردیں پھر رکوع میں جھکا دیں پھر کھڑا کردیں پھر سجدے میں جھکا دیں، تو علامہ شامی لکھتے ہیں کہ دوسروں کی مدد سے جو قیام و رکوع کرلے یہ قادر نہیں ہے اَلْقَادِرُ بِالْغَیْرِ لَیْسَ بِقَادِرٍجو دوسروں کی مدد سے قدرت پائے وہ قادر نہیں ہے، اس کے لیے معافی ہے وہ بیٹھ کر نماز پڑھ سکتا ہے۔ شامی کی عبارت نقل کردی تا کہ مولوی کو معلوم ہوجائے کہ اس پیر کے پاس عربی عبارتوں کا اسٹاک موجود ہے۔ جب مشکل آجائے دو رکعت پڑھ کر اﷲ سے مدد مانگو اور اوّل آخر درود شریف پڑھ کر ایک سو گیارہ دفعہ حَسۡبُنَا اللہُ وَ نِعۡمَ الۡوَکِیۡلُ پڑھو اور اﷲ سے مانگو کہ اے اﷲ میری سب مشکل دور فرما دے، اور دشمنوں سے حفاظت کے لیے میں نے جو مجرب وظیفہ بتایا ہے یہ وظیفہ مولانا مسیح اﷲ خان صاحب جلال آبادی رحمۃ اﷲ علیہ کا بتایا ہوا ہے، لیکن اگر دشمن مسلمان ہے تو موت کی نیت نہ کرو بس یہی نیت ہو کہ یہ بھاگ جائے۔ حضرت جلال آبادی رحمۃ اﷲعلیہ کا بتایا ہوا یہ وظیفہ میں نے بھی اپنے دشمنوں پر آزمایا ہے، اس کا فائدہ یہ ہے کہ آج میرے قلب کو بھی اور میرے بیٹے کے قلب کو بھی اﷲ نے تکبر سے محفوظ فرمایا، جب دشمن ستاتا ہے تو دل ٹوٹ جاتا ہے، اﷲ تعالیٰ نے بھی پیغمبروں کے لیے فرمایا وَ کَذٰلِکَ جَعَلۡنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا؎ ہم نے ہر نبی کے لیے دشمن بنایا، کیوں کہ دشمن کی وجہ سے آدمی اﷲ سے زیادہ رجوع ہوتا ہے اور آہ وفریاد کرتا ہے اور اﷲ اپنی قدرت بھی دکھانا چاہتا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کے دشمنوں کو کس طرح برباد کرتے ہیں، جیسے ابو جہل نے حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو سب سے زیادہ ستایا۔اس اُمت کا فرعون جنگِ بدر میں اﷲ تعالیٰ نے دو انصاری لڑکوں سے ابو جہل کو قتل کروایا، جب دونوں انصاری لڑکوں نے اس کو زخمی کرکے گرادیا، تو اسے قتل کرنے کے لیے حضرت عبد اﷲ ابنِ مسعود رضی اﷲ عنہ اس کے سینے پر بیٹھ کر تلوار سے اس کی گردن کاٹنے لگے، تو ابوجہل نے کہا کہ میں قوم کا سردار ہوں، میری گردن کو اوپر سے مت کاٹو نیچے سے کاٹو تاکہ جہاں قریش کے دیگر کٹے ہوئے مقتولوں کے سر ہوں گے تو میری گردن ------------------------------