آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
شیخ اس مسئلے میں غلطی پر ہیں، شیخ سے بحث شروع کردی، پھر حکیم الامت کو بدتمیزی کے خط لکھنے شروع کر دیے حالاں کہ حضرت سے خلافت بھی پاگیا تھا، یہاں تک کہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کافر کو جو القاب لکھتے تھے اَلسَّلَامُ عَلٰی مَنِ اتَّبَعَ الْھُدٰیحکیم الامت کو وہ القاب لکھنے شروع کردیے، اسلامی سلام بھی نہیں لکھتا تھا کافروں والا سلام لکھتا تھا۔حضرت حکیم الامت کا رسالہ ہے ’’موذی مرید‘‘،میں نے خود اس میں یہ سب پڑھا۔ حضرت نے رسالے کا نام ہی ’’موذی مرید‘‘ رکھ دیا۔ اس لیے کہتا ہوں خدا کے لیے موذی مت بنو، آرام نہ پہنچاؤ تو اذیت بھی نہ پہنچاؤ، اور اپنی عقل پر اﷲ کے فضل کو ہمیشہ مانگتے رہو، اﷲ ارحم الراحمین ہیں، ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی بندہ اﷲ سے مانگے کہ یا اﷲ! میری عقل کے ساتھ اپنا فضل شاملِ حال فرما دے تا کہ میرے شیخ کا بال بال میرے لیے دعا گو رہے اور اﷲ اس کی دعا قبول نہ فرمائیں۔حضرتِ والا کی ایک خاص دعا میں مسجد میں ہوں او رقسم بھی اٹھا سکتا ہوں کہ میں یہی دعا کرتا ہوں: یا اﷲ! میرے شیخ کے بال بال کو میرے لیے دعا گو بنادے اور ان کے قلب میں اختر کو پیارا بنا دے۔ کیا کہوں، آج راز کی بات ظاہر کیے دیتا ہوں کہ میں یہ دعا مانگتا ہوں۔ جتنے حضرت کے مرید ہیں اﷲ مجھے سب سے زیادہ پیارا بنا دے، اَحَبُّ الْمُرِیْدِیْنَبنادے، اَحَبُّ الْمُسْتَرْشِدِیْنَ بنا دے، اَحَبُّ الْخُدَّامِبنا دے۔ ہماری عقل پر یااﷲ! اپنا فضل شامل فرمادے تاکہ ہم اپنے بڑوں کو ہمیشہ خوش رکھیں ؎ اے خدا جوئیم توفیقِ ادب اے اﷲ! اختر کو میرے احباب کے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنا اور میرے احباب کو میرے لیے آنکھوں کی ٹھنڈک بنا۔ بے ادبی، بے وقوفی اور نالائقی سے حفاظت عطا فرما، او رساتھ ساتھ یہ بھی کہتا ہوں کہ یا اﷲ! اپنے بڑوں کے سامنے اعترافِ قصور اور اعترافِ خطا اور فوراً معافی مانگنے کی توفیق نصیب فرما دے اور اگر مگر کی تاویلات سے حفاظت فرما اور ہم کو اور ہمارے احباب کو ایک سو بیس سال کی عمر دے دے اور خوب خوب سارے عالم میں دین کی محنت اور خدمت اور اپنی محبت کے نشر کے لیے ہم سب کو گروہِ عاشقاں نصیب فرما اور سارے عالم میں پھرا دے اور فضل فرما دے۔ یا اﷲ! جتنے دشمن ہیں سب کو ان ظالموں کے ظلم سے نجات مقدر فرمادے۔