آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
۳) ہم کو نیکیوں کا مال دار بنادے یعنی ہمارے نفس کو ثواب سے غنی کردے، عبادت کے انوار جمع کرنے کی توفیق دے کہ خوب ہم اﷲکو یاد کریں تاکہ ہم آخرت کے بھی رئیس وامیر ہوں۔یَا صَمَدُ کی شرح یَا صَمَدُکی تشریح حضرت ابوہریرہ رضی اﷲعنہ سے منقول ہے کہ اَلْمُسْتَغْنِیْ عَنْ کُلِّ اَحَدٍ، صمد وہ ہے جو سارے عالم سے بے نیاز ہو وَ الْمُحْتَاجُ اِلَیْہِ کُلُّ اَحَدٍ؎ اور سارا عالم اس کا محتاج ہو۔ اس اسمِ مبارک کی برکت سے مرتے دم تک محتاج نہیں ہوگے، اپنی بیوی سے بھی نہیں کہوگے کہ ذرالیٹرین تک لے چلو، اس کی برکت سے ان شاء اﷲ مخلوق کے محتاج نہیں ہوگے، شانِ صمدیت سے اتنا حصہ مل جائے گا کہ ہم پورے عالم سے مستغنی رہیں گے۔ صمد کے معنیٰ سمجھنے کے لیے یَا ذَا الْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِکے معنیٰ سمجھنا ضروری ہیں،یَا ذَا الْجَلَالِ اَیْ یَاصَاحِبَ الْاِسْتِغْنَاءِ الْمُطْلَقِجو سارے عالم سے بے نیاز ہو، کسی کا محتاج نہ ہو۔ یہ تفسیر روح المعانی پیش کررہاہوں، محنت سے کمایا ہوا اپنا مال آپ کو مفت میں دے رہاہوں۔ بہت سے علماء نے تفسیرروح المعانی خریدی، لیکن کہا کہ کچھ پتا ہی نہیں چلتا، ایک جنگل معلوم ہوتاہے۔ ایک عالم نے بنگلہ دیش میں بھی کہا کہ میں نے روح المعانی لالچ میں خریدی، مگرکچھ پلّے نہیں پڑا، کچھ سمجھ میں ہی نہیں آتا، اتنا لمبا مضمون ہے، لیکن اللہ تعالیٰ نے میرے اوپر خاص فضل فرمایا کہ سمندر میں جہاں موتی تھا وہیں میرا ہاتھ پڑتا تھا۔ میرے دماغ میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ میں ساری روح المعانی پڑھتا۔ بس دیکھتا رہا جہاں کوئی خاص بات ہوتی فوراً میرا دماغ لے لیتا، تو یَاذَاالْجَلَالِکے معنیٰ ہیںیَاصَاحِبَ الْاِسْتِغْنَاءِ الْمُطْلَقِ یعنی اے اﷲ! آپ مکمل مستغنی اور بے نیاز ہیں۔آپ سوچیں کہ یَا ذَا الْجَلَالِکے یہ معنیٰ ذہن میں آسکتے تھے؟ زیادہ سے زیادہ آپ کہتے کہ جلالت والا، شان وعظمت والا،لیکن معنیٰ یہ ہیں کہ یَا صَاحِبَ الْاِسْتِغْنَاءِ الْمُطْلَقِ۔ وَالْاِکْرَامِکے معنیٰ دیکھو کیسے پیارے ہیںاَیْ یَاصَاحِبَ الْفَیْضِ الْعَامِ؎ دیکھیے! دونوں ناموں میں ایک خاص ربط ہے کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھئی!یہ توبڑے مستغنی المزاج ہیں کسی کی پروا، نہیں کرتے، کسی ------------------------------