آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اَلْخَلْقُ عِیَالُ اللہِ فَاَحَبُّ الْخَلْقِ اِلَی اللہِ مَنْ اَحْسَنَ اِلٰی عِیَالِہٖ؎ پوری مخلوق اﷲ کی عیال ہے اور اﷲ کا سب سے زیادہ پیارا وہ ہے جو اس کی مخلوق کے ساتھ اچھا ہے۔ زمین پر مٹی کے ڈھیلے کی طرح مت رہو، آسمان پر نظر رکھو کہ میرا آسمان والا مجھے دیکھ رہا ہے کہ یہ میرے بندوں کو کس بُری نظر سے دیکھتا ہے اور اس کے گٹر لائن میں اِن (in) ہونے کے تخیلاتِ حرام میں مبتلا ہے کیوں کہ جیسے ہی کسی نمکین پر نظر پڑتی ہے فوراً اس کے ساتھ بدفعلی کے خیالات آنے لگتے ہیں تو کیوں دیکھتے ہو؟ یہ حسین اﷲ کی مخلوق ہے کہ نہیں؟اور حضور صلی اﷲ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مخلوق اﷲ کی عیال ہے، کسی کی عیال کے ساتھ بدمعاشی بھی کرتے ہو اور اس کا پیارا بھی بننا چاہتے ہو، اﷲ تعالیٰ کا ولی بھی بننا چاہتے ہو! اب میرا کلام بزبانِ مولانا رفیق ہتھورانی سنایا جائے گا۔ بس اﷲ تعالیٰ ہم سب کو نسبتِ اولیائے صدیقین کی خطِ انتہا تک پہنچا دیجیے۔ اﷲ اختر کو، اس کی اولاد کو، میرے احباب کو اور ان کی اولاد کو بھی نسبتِ اولیائے صدیقین کی خطِ انتہا تک پہنچا دیجیے اور اے اﷲ! ہمارے نفس کو بازِ شاہی بنا دے، کرگسیت سے پاک فرما دے، مرنے والوں پر مرکے ویران اور تباہ ہونے سے اپنی رحمت سے ہم سب کو بچا لیجیے اور اے مولیٰ! اپنے اوپر فدا ہونے کا شرف نصیب فرما، نصیبِ اولیاء ہم سب کو نصیب فرما دے،آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَاَمردوں سے احتیاط کا سبق ارشاد فرمایا کہ وہ اَمرد لڑکے جن کے داڑھی مونچھ نہیں آئی ہو ان کا حکم عورت جیسا ہے ان کو سر سے پیر تک دیکھنا جائز نہیں ہے، ان سے بھی احتیاط کرو۔ امام ابوحنیفہ سے زیادہ متقی بننے کی غلط حماقت میں مبتلا نہ رہو، امام صاحب نے امام محمد کی والدہ سے شادی کی تھی وہ ان کے سوتیلے بیٹے تھے مگر بوجہ حسن کے سبق کے دوران ان کو پیچھے بٹھاتے تھے، اگر آج کل پیچھے نہ بٹھاؤ تو کم سے کم دائیں بائیں تو بٹھا لو، ا ن کو حاشیہ بنالو متن نہ بناؤ کیوں کہ متن جلی ہوتا ہے۔ میرا ایک شعر ہے ؎ تو ہے گو من چلی مت دِکھا کھلبلی سن ری اے دل جلی بھاگ رب کی گلی ------------------------------