آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
سے زیادہ سکون سے روٹی کھاتے ہیں اور چین سے رہتے ہیں اور عمرہ اور حج بھی کرتے ہیں، جب کوئی لڑکا حافظ ہوتا ہے تو اس کے ماں باپ اگر مال دار ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ اے میرے بچوں کے استاد! جاؤ اس سال حج کر آؤ، یہ لو ٹکٹ کے پیسے، حالاں کہ وہ ان سے مانگتا نہیں ہے، اﷲ تعالیٰ خود ان کے دلوں میں ڈال دیتا ہے۔ایک لطیفہ مولوی صاحب کی تنخواہ پر ایک قصہ سن لو۔ ایک بادشاہ نے اعلان کیا کہ جو ہمارے ہاتھی کو رُلا دے گا میں اس کو بہت بڑا انعام دوں گا، تو جتنے غم زدہ لوگ تھے مثلاً بیوہ، یتیم، غم کے مارے سب آئے اور ہاتھی کے کان میں اپنی اپنی مصیبت بیان کی لیکن ہاتھی نہیں رویا۔ آخر میں ایک مولوی آیا، اس نے ہاتھی کے کان میں اپنی تنخواہ بتادی، ہاتھی دھاڑیں مار مار کر رونے لگا۔ میں ہنساتا ہوں، مگر اﷲ کی محبت میں پھنساتا بھی ہوں۔ آپ بتاؤ! اس وقت نیند غائب ہوگئی یا نہیں؟ کسی کو کوئی تھکاوٹ محسوس ہو رہی ہے؟ یہ اﷲ تعالیٰ کا مجھ پر فضلِ عظیم ہے کہ میری تقریر میں کبھی کوئی نہیں کہتا کہ صاحب بہت دیر ہوگئی، میرا دل گھبرا رہا ہے، ہر شخص یہی کہتا ہے کہ کچھ دیر اورجاری رکھیے۔ ۲)تہجد کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ تہجد گزار اللہ کا مقرب ہوجاتا ہے قُرْبَۃٌ لَّکُمْ اِلٰی رَبِّکُمْ تم اﷲ کے پیارے بن جاؤگے، مقرب بن جاؤ گے۔ ۳)تہجد کا تیسرا فائدہ ہے کہ تہجد سے گناہِ صغیرہ معاف ہو جاتے ہیںمَکْفَرَۃٌ لِّلسَّیِّاٰتِ تمہارے چھوٹے گناہ معاف کردیے جائیں گے، لیکن بڑے گناہ توبہ کرنے ہی سے معاف ہوں گے۔ ۴)تہجد کا چوتھا فائدہ ہے کہ تہجد سے گناہ چھوڑنے کی ہمت پیدا ہوجاتی ہے مَنْہَاۃٌ لِّلْاِثْمِ گناہ چھوڑنے کی ہمت آجائے گی ان شاء اﷲ، جو داڑھی نہیں رکھتا اس کو داڑھی رکھنے کی توفیق ہوجائے گی اور جو داڑھی رکھتا ہے مگر ایک مٹھی سے کم رکھتا ہے اس کو اس گناہ سے بچنے کی توفیق مل جائے گی۔ آپ بتائیے! اگر آپ کا کوئی درخت ہو اور بڑھ نہ رہا ہو تو آپ کو فکرہوتی ہے یا نہیں؟ اگر بچہ بالغ نہ ہورہا ہو تو آپ کو فکر ہوتی ہے یا نہیں؟ کہ ڈاکٹر صاحب کیا بات ہے میرا بچہ پندرہ سال کا ہوگیا ہے اور ابھی تک بالغ نہیں ہوا، میرا دل چاہتا ہے کہ میں اس کی شادی کردوں، نابالغ کی شادی سے کوئی فائدہ نہیں ہے، اولاد بھی نہیں ہوتی، میں دادا بھی نہیں بن سکتا، تو جب آپ کی داڑھی بالغ نہیں ہورہی ہے تو فکر کرو، کسی روحانی ڈاکٹر