آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہوتا ہے، یہ ولایتِ عُلیا اور ولایتِ عظمیٰ اور طبیعت کی پاکیزگی کا حامل نہیں ہوتا۔ بتائیے کیسی مثال ہے یہ؟ آج صبح میں نے جو حدیث سنائی تھی کہ ایسی جگہ مت بیٹھو جہاں دھوپ بھی ہو اور سایہ بھی ہو۔ آہ! اﷲ نے اس سے مجھے ایک سبق دیاکہ گناہ اور نیکیاں دونوں جاری مت رکھو، گناہ سے اندھیرے بنیں گے، نیکیوں سے روشنی بنے گی تو دھوپ او رسائے میں اگر بیٹھو گے تو رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی نافرمانی کی شکل بن جائے گی جس سے تم ساری زندگی نافرمان رہوگے اور نتیجہ ارذل کے تابع ہوتا ہے۔ بتائیے حدیث شریف کا کیا مضمون ہے اور نصیحت کس مضمون کی اﷲ تعالیٰ نے عطا فرمائی! جھیل کے کنارے ارشاداتہمہ وقت اللہ کو یاد رکھنا ذکرِ لسانی سے بھی افضل ہے ارشاد فرمایا کہ پانی جو واپس جا رہا ہے اس کا مزہ دیکھوسبحان اﷲ! (ایک صاحب نے کہا کہ ذکر ہونا چاہیے۔) فرمایا کہ ایک بچہ ماں سے دور بیٹھا اماں اماں کررہا ہے اور ایک بچہ اماں کی گود میں گردن میں ہاتھ لپٹا کر لیٹا ہوا ہے مگر اماں اماں نہیں کرتا، تو قریب کون ہے؟ جو لپٹا ہوا ہے۔ ابھی کسی اور ذکر کی ضرورت نہیں ہے، بس یہی دیکھو اورسمجھو کہ اپنے ربا سے لپٹے ہوئے ہو۔ جس کے دل و جان اور روح اﷲ سے لپٹے ہوئے ہیں وہ ذکر کرنے والوں سے افضل اور اعلیٰ مقام پر ہیں، ان کے قلب وروح کو کوئی نہیں دیکھتا کہ وہ اﷲ تعالیٰ سے چمٹے ہوئے ہیں، بس اﷲ کی قدرت کی یہی نشانی دیکھو اور سمجھوکہ اﷲ تعالیٰ سے چمٹے ہوئے ہو ۔ اگر میں اس وقت اکیلا ہوتا تو مجھ کو یہ مزہ نہیں آتا، اکیلے مزہ آتا تو جماعت کی نماز واجب نہ ہوتی، جماعت واجب اسی لیے ہوئی ہے کہ میرے عاشقوں میں کچھ اورمزہ پاؤ گے، اور جنت میں بھی اﷲ نے واحد نہیں فرمایا کہ میرے بندے سے ملو فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ؎ میرے عاشقوں سے ملو۔ بتائیے!عِبَادْجمع ہے یا نہیں؟ یہ نہیں کہ کسی ایک عاشق کے پاس جاؤ، اﷲ کے عاشقوں کی پوری قوم سے ملو۔ جنت میں نماز نہیں ہے بس ملاقات ہے۔ روزہ نماز وہاں معاف ہے یہیں پڑھ لو۔ اگر کوئی آدمی اکیلا آکے بیٹھے تو اسے مزہ نہیں آئے گا، اﷲ کے عاشقوں کو دیکھے گا تو ہر ایک الگ چراغ ہے۔ ایک چراغ جل رہا ہو اور بیس چراغ جل رہے ہوں تو کس کی روشنی زیادہ ہوگی؟ تو ہر مؤمن ایک چراغ ہے، اب چالیس مومن ہیں تو چالیس چراغ ہوگئے۔ اب دعا کرلو کہ یا اﷲ! جتنا بڑا آپ کا نام ہے اتنی بڑی ہم پر مہربانی کردیجیے۔ آپ لوگ بھی یہی دعا مانگو کہ ------------------------------