آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جب شہوت کی بلیوں کی میاؤں میاؤں ہوتی ہے تو نفس گوری کالی کو نہیں دیکھتا، اس لیے نفس پر کبھی بھروسہ مت کرو، چاہے کتنے ہی بڑے ولی اللہ ہوجاؤ، خواب میں روزانہ کعبہ شریف اور روضہ شریف کی زیارت کرتے ہو، مگر نفس پر بھروسہ مت کرو ؎ بھروسہ کچھ نہیں اس نفسِ امّارہ کا اے زاہد فرشتہ بھی یہ ہوجائے تو اس سے بدگماں رہنا دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو نسبتِ اولیائے صدیقین کی خطِ انتہا تک پہنچادے۔ اے اللہ! غیراللہ سے ہمارے قلوب کو صاف فرما بلکہ غیر اﷲ سے مناسبت ہی ختم کردے،حُسن بینی اورحُسن پرستی سے قلب کو پاک فرماکر اولیائے صدیقین کی خط انتہا تک پہنچادے، اختر کو بھی، میری اولاد کو بھی، میرے احباب کو بھی اور جملہ احبابِ عالم کو بھی اور ان کے گھر والوں کو بھی، آمین۔گناہ سے بچنے کا ایک لذیذ طریقہ ارشاد فرمایا کہ ایک بہت اہم مضمون بتارہا ہوں کہ شیطان اللہ تعالیٰ کے اسمِ مُضلّ کا مظہر اتم ہے یعنی گمراہ کرنے کی جو اللہ تعالیٰ کی طاقت ہے یہ اس کا مظہر ہے۔ پس جو لوگ شیطان کے پیروکار ہیں یعنی فاسق و فاجر و گناہ گار ان سب پر اسمِ مُضلّ کی تجلّی پڑرہی ہے، لہٰذا جو ان کی مجلس میں جاتا ہے گمراہ ہوجاتا ہے، کیوں کہ اللہ کی تجلّی کا کون مقابلہ کرسکتا ہے؟ اسی طرح انبیاء و اولیاء و اہل اللہ اللہ تعالیٰ کے اسمِ ہَادی کے مظہر ہوتے ہیں، جو اُن کی مجلس میں جاتا ہے اس پر بھی اسمِ ہَادی کی تجلّی پڑجاتی ہے اور وہ ہدایت پاجاتا ہے، لہٰذا جب کبھی ایسے ماحول میں پھنس جاؤ جو اسمِ مضل کا مظہر ہے مثلاً سڑکوں پر گزر ہو جہاں عریانی و بے پردگی عام ہے اور شیطان نے عریاں عورتوں کے جال لگا رکھے ہیں اَلنِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّیْطَانِ؎اورنظر شیطان کا زہر میں بجھایا ہوا تیر ہے، لہٰذا جو ایسے ماحول میں پہنچ گیایا جس نے یہ تیر کھا لیا اور نظر خراب کرلی وہ اسمِ مُضِلّ کی تجلّی کے تحت آگیا، لہٰذا اس کا علاج یہ ہے کہ فوراً استغفار و توبہ کرتے ہوئے وہاں سے بھاگواوراپنے شیخ و مرشد کے پاس آکر بیٹھ جاؤ، تاکہ ------------------------------