آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
دعا کا ایک درد بھرامضمون مجلس کے اختتام پر یہ دعا فرمائی کہ اللہ پاک ہمیں اپنا مقبول اور محبوب بنا لے اگر چہ ہم اس قابل نہیں۔ آہ ! اس کی ایک عجیب مثال ہے کہ ایک عورت ہاتھ کی لولی، پاؤں کی لنگڑی، ناک کی چپٹی، منہ میں پایئریا، ہر طرح سے نہایت بدصورت ہے اور اس کا شوہر چاند کی طرح انتہائی حسین ہے، لیکن اس کا دل خوش کرنے کے لیےبادلِ ناخواستہ اس کو تکلف سے پیار کرتا ہے تو وہ عورت اپنے خاندان والوں سے کہتی ہے کہ میرا شوہر فرشتہ ہے کہ مجھ جیسی بدصورت کو پیار کرتا ہے ۔ تو ہمارے ساتھ اللہ تعالیٰ کا پیار اسی طرح ہے، ہم لوگ نالائق ہیں،بجمیع اعضائنا ہم گناہ گار اور مجرم ہیں ، روحانی اعتبار سے نہایت بدصورت ہیں، لیکن اس کے باوجود اللہ ہمیں اپنے پیار سے محروم نہیں فرماتا۔ اس پر میرا ایک شعر ہے ؎ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمارے اہل و عیال کو اپنا مقبول و محبوب بنالے اور ہم سب کو جذب کرکے اپنے غیر محدود راستے کو طے کرادے ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ ۱۱؍رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق یکم نومبر ۱۹۹۸ء، بعد عشاء، بر مکان سلیمان صاحب، آزاد وِلغمِ اولیاء ارشاد فرمایا کہ فَاتَّقُوااللہَ مَااسۡتَطَعۡتُمۡپر میرے شیخ شاہ عبد الغنی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ اولیاء اﷲ کو یہی غم رہتا ہے کہ ہم نے اﷲ سے ڈرنے میں اپنی استطاعت کو پورا استعمال کیا یانہیں؟ ایسا تو نہیں کہ نفس نے خیانت کردی ہو، حرام لذت سے بچنے کے لیے نفس نے اپنی پوری طاقت خرچ نہ کی ہو اور تھوڑی سی خیانت کرکے چوری کرلی ہو، تو حضرت فرماتے تھے کہ اولیاء اﷲ اسی غم میں رہتے ہیں کہ ہم اپنی طاقت