آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
جماعت کی نماز کا یہ راز پہلی دفعہ سنا ہوگا کہ اﷲ کو اپنے عاشقوں کی ملاقات کتنی عزیز ہے، اور سنو کہ جنت میں بھی اﷲ کو اپنے عاشقوں کی ملاقات اتنی عزیز ہوگی کہ جنتیوں سے اﷲ فرمائیں گے کہ جنت کی کسی حور کو مت دیکھنا، کسی نعمت کو مت یوز(Use)کرنا اگرچہ وہ تربوز ہی کیوں نہ ہو، تو جنت میں پہلا کیا کام کرو؟فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ میرے خاص بندوں سے ملاقات کرو۔ وَادۡخُلِیۡ جَنَّتِیۡ؎ پھر جنت میں داخل ہو۔ میرے شیخ فرماتے تھے کہ اﷲ نے اپنے خاص بندوں کی ملاقات کیوں واجب کی؟ فَادۡخُلِیۡ کا حکم پہلے دے رہے ہیں اور جنت کو ثانوی کررہے ہیں، کیوں؟ فرمایا کہ بات یہ ہے کہ جنت مکان ہے اﷲ والوں کا اور اﷲوالے مکین ہیں اور مکین مکان سے افضل ہوتاہے، لہٰذا پہلے افضل سے ملو پھر فاضل سے ملو۔ اور بات یہی ہے کہ اﷲ کے عاشقوں سے ملاقات میں جو مزہ ہے وہ جنت سے افضل ہے، اگر جنت سے افضل نہ ہوتا تو اﷲ تعالیٰ یہ حکم پہلے کیوں دے رہے ہیں کہ اے اہلِ جنت! جنت کی نعمتوں کو بعد میں استعمال کرنا، پہلے میرے عاشقوں سے ملو۔فَادۡخُلِیۡ فِیۡ عِبٰدِیۡ…ایک علمِ عظیم اس کی دلیل ابھی ابھی اﷲ تعالیٰ نے عطا فرمائی، اس کو میں نے کبھی بیان نہیں کیا کہ اﷲ والوں کے دل میں اﷲ ہے، وہ حاملِ مولائے کائنات ہیں اور حاملِ خالقِ جنت ہیں اور جنت مخلوق ہے، تو جو خالقِ جنت دل میں لیے ہوئے ہیں پہلے ان سے ملو ؎ مانا کہ میر گلشنِ جنت تو دور ہے عارف ہے دل میں خالقِ جنت لیے ہوئے اب ایک دوسرا راز بھی آپ پہلی دفعہ سنیں گے ان شاء اﷲ کہ اﷲ نے گناہ چھوڑنا اور تقویٰ اختیار کرنا اور متقی بننا کیوں فرض کیا؟ نمبر۱:اﷲ ہمیں اپنا دوست بنانا چاہتا ہے،اور گناہ کے ساتھ ہم دوستی کے قابل نہیں ہوتے، جب حسین بن جاؤ گے تب ا س حسین کو پاؤ گے، تو گناہ کے ساتھ تم حسین نہیں رہو گے ناپاک رہو گے اور لیلاؤ ں کو دیکھو تو کچھ دیر بعد مذی نکل کر آپ کا وضو بھی ٹوٹ جائے گا، تو جب لیلاؤں سے ناپاک رہو گے تو پاک مولیٰ کو کیسے پاؤ گے؟ اور سن لو کہ لیلیٰ کے عاشق جب پکڑے جاتے ہیں تو اُس کےماں باپ اور خاندان والے جوتے سے مارتے ہیں، لیلیٰ کے عاشق کی کھوپڑی پر جوتے پڑتے ہیں اور مولیٰ کے عاشقوں کے جوتے ------------------------------