آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
سنا کرتے ہیں ان کی بھی کمر ہے کہاں ہے کس طرف ہے اور کدھر ہے اور وہ لڑکی اعلیٰ درجے کی اُردو بولتی ہو، پہلی رات ہی آکر گجراتی بھائی سے یہ کہے کہ مزاجِ مبارک، مزاجِ عالی، مزاج شریف۔ اب وہ پریشانی کے عالم میں ایک طرف کو لیٹے ہیں، بڑی مشکل سے رات گزار رہے ہیں اور رات بھر کہہ رہے ہیں گزر رات گزر رات۔ آج معلوم ہوا کہ گجرات کے کیا معنیٰ ہیں۔ ایک گجراتی عاشق کی رات نہیں گزر رہی تھی، اس کی دلہن صبح آنی تھی، اب وہ رات سے کہتا ہے کہ گزر رات، گزر رات اور گزر رات، بگڑتے بگڑتے گجرات ہوگیا۔ تو جب یہ گجراتی بھائی اس حسین و جمیل لڑکی کی اعلیٰ اُردو سنے گا، تو صبح ہوتے ہی کسی اُردو دان کو ڈھونڈے گا یا نہیں؟کہ ہم کو بھی اُردو سکھا دو۔ تو یہ کیا بات ہے کہ لیلیٰ کے لیے تو اُردو سیکھنا آسان اور مولیٰ کے لیے اُردو مشکل، لہٰذا اپنے بچوں کو اُردو سکھاؤ کیوں کہ ہمارے دین کا سارا ذخیرہ اسی میں ہے۔بُرے خوابوں سے پریشان نہ ہوں ایک صاحب بُرا خواب دیکھ کر پریشان تھے،اس پر ارشاد فرمایا کہ خواب سے کچھ نہیں ہوتا، اگر بُرا خواب نظرآجائے تو اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْم پڑھ کے بائیں طرف تین دفعہ تھوک دو۔ اﷲ نے ہم کو خوابوں کے حوالے نہیں کیا، نہ خواب سے جنت ہے نہ خواب سے جہنم ہے، سب عمل سے ہے، ورنہ اگر کوئی خواب میں حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کو دیکھے تو کیا صحابی ہوجائے گا؟ اور اگر خواب میں کوئی زِنا کرلے تو کیااس کو زِنا کی سزا ملے گی؟ کبھی شیطان مومن کو ڈرانے کے لیے خواب بدل دیتا ہے، کبھی آدمی خواب میں دیکھتا ہے کہ میرا لڑکا آگ میں جل رہا ہے، کبھی دیکھتا ہے کہ میرا لڑکا کنویں میں گر گیا ہے تو شیطان بڑا چکر باز ہے، کبھی دکھائے گا کہ شیخ ہم سے بہت ناراض ہے، ڈانٹ رہا ہے لہٰذا ان سب چکروں میں مت پڑو، جب شیخ بیداری میں خوش ہے تو خواب سے کیا ہوتا ہے۔ اچھا بتاؤ! ایک آدمی خواب میں دیکھتا ہے کہ شیخ مجھ سے خوب خوش ہے، ہم کو گلاب جامن اور لڈو کھلا رہا ہے مگر بیداری میں ناراض ہے تو بیداری میں اس سے معافی مانگنا فرض ہے یا کہے گا کہ ہم نے خواب میں دیکھا ہے کہ آپ ہم سے بالکل خوش ہیں، اب ہم آپ کو راضی نہیں کریں گے۔