آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ایئر ہوسٹس سے بچ کے رہنا ذرا جس نے چھیڑا اسے ماں کی گالی ملی تشریح میں یہ بھی بتا دیا کہ ایک شخص نے ایئر ہوسٹس سے کہا کہ میرا دل چاہتا ہے کہ میں تجھے پیار کروں، اس نے کہا کہ پہلے اپنی ماں کو پیار کر۔ ۱۵؍رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق۶؍ نومبر ۱۹۹۸ء ،بروز جمعۃ المبارک، ساڑھے چھ بجے، برمکان مفتی حسین بھیات صاحباجتنابِ معصیت کا انعام مولانا منصور الحق ناصرؔ صاحب نے اپنا کلام سنانا شروع کیا ؎ کچھ نہ کرکے بھی پاجا ولایت کا تاج اعلیٰ مزدوری پا جا عمل کے بغیر یعنی بس گناہ سے بچو۔ متقی سب سے زیادہ عبادت گزار ہوتا ہے کیوں کہ عبادت گزار زیادہ سے زیادہ دس پارے پڑھ لے گا اورہزار دفعہ اﷲ اﷲ کرلے گا مگر اس کے بعد اس کی زندگی کسی نہ کسی گناہ میں ملوث ہوجائے گی اور متقی چوبیس گھنٹے کا عبادت گزار ہے یعنی اس کا اﷲ تعالیٰ کو ناراض نہ کرنے کا عمل چوبیس گھنٹے کا ہے تو وہ چوبیس گھنٹے اﷲکی عبادت میں ہے یہ اِتَّقِ الْمَحَارِمَ تَکُنْ اَعْبَدَ النَّاسِ؎ کی شرح ہے کہ اے ابو ہریرہ تقویٰ سے رہو سب سے زیادہ عبادت گزار بندے ہوجاؤ گے، اس سے آدمی کو تعجب ہوتا ہے کہ ایک آدمی تسبیح پڑھ رہا ہے اور ایک آدمی گناہ سے بچ رہا ہے تو یہ سب سے زیادہ عابد کیسے ہوگیا؟ اس لیے کہ وہ اﷲ تعالیٰ کو ایک لمحہ ناراض نہیں کرتا، چوبیس گھنٹہ اس کی حیات خدا پر فدا ہے، جبکہ دوسرا اشراق اور تہجد پڑھتا ہے مگر تہجد کے بعد پھر گناہ میں مبتلا ہوگیا۔ایک عبرت انگیز واقعہ ایک نوجوان نے مفتی صاحب کو خط لکھا کہ ایک شخص تہجد گزار ہے، تبلیغ میں بھی وقت لگاتا ہے، بارہ ------------------------------