آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کہ اپنے اپنے کمروں میں چھپ کر مجھے یاد کرو، تو وجوبِ جماعت دلیل ہے محبوبیت ملاقاتِ عاشقاں کی کہ جب جماعت سے نماز پڑھنے آؤ گے تو سب دوستوں سے ملاقات ہوجائے گی، اور جمعہ کے دن اور زیادہ دوستوں سے ملاقات کرو، بعض لوگ گھبرائے گھبرائے الگ رہتے ہیں، الگ رہنے کی عادت مت ڈالو، تھوڑی دیر الگ رہو، اپنے گھر میں بھی عبادت کرو لیکن اﷲ کے دوستوں کی جب ملاقات نصیب ہو تو اس وقت الگ مت رہو، گھل مل کے رہو تاکہ ان کی برکتیں ہم کو لگ جائیں، لہٰذا جمعہ کے دن میرے اور زیادہ عاشقوں سے ملو، عاشقوں کی تعداد بڑھاتے جاؤ، اور عید اور بقرہ عید کو اور زیادہ عاشقوں سے ملو، اور جب حج عمرہ کرنے جاؤ تو بین الاقوامی عاشقوں سے ملو۔ وجوبِ جماعت کا یہ راز اختر پر اﷲ کی نعمت ہے۔ تو وجوبِ جماعت کا راز ظاہر ہوگیا کہ اس کے اندر اﷲ کی محبت ہے، اسے مصیبت مت سمجھو۔ اگر کسی کی اماں کہے کہ بیٹا تم سروس تو کرو مگر پانچ مرتبہ میرے پاس آجایا کرو، تو آپ یہ کہوگے کہ میری ماں کے دل میں میری بڑی محبت ہے، مجھے پانچ وقت دیکھنے کے لیے بلاتی ہے، لہٰذا اﷲ تعالیٰ نے پانچ وقت نماز فرض فرما کر ہم پر احسان کردیا کہ پانچ وقت میرے پاس آجایا کرو۔غلبۂ محبت میں کھانا پینا چھوڑ دینے کا نام روزہ ہے اب محبت میں ملاقات تو ہوگئی اور گفتگو بھی نماز میں فرض کردی، لیکن محبت کی ایک علامت اور ہے کہ جب محبوب کو دیکھتے ہیں تو مارے خوشی کے بھوک پیاس کا احساس بھی نہیں رہتا، مثلاً کسی کا بہت پیارا دوست مثلاًگجرات انڈیا سے آجائےتواس کو دیکھ کر اتنی خوشی ہوتی ہے کہ آپ کھانا پینابھول جاتے ہیں۔یہی روزہ ہےکہ محبوبِ حقیقی کی محبت میں اللہ تعالیٰ کے عاشق کھانا پینا بھول جاتے ہیں۔ اور یہاں ایک مزاحیہ نکتہ بتاتا ہوں کہ گجرات کے معنیٰ کیا ہیں؟ گجرات کے معنیٰ ہیں’’گزر رات ‘‘ یعنی کسی کے عشق میں بے چین تھا، بیوی آنے والی تھی اور رات گزر نہیں رہی تھی۔ وہ بار بار کہتا تھا کہ ’’گزررات‘‘ بیوی کب آئے گی ؟ گجراتیو! مجھے دعائیں دو کہ آج میں نے گجرات کے معنیٰ بتادیے۔ ایک دفعہ آٹھ د س دوست تھے، ہم کراچی سے پچاس میل دور گئے، وہاں ایک چھوٹا سادریا تھا، صبح فجر کے بعد میری تقریر شروع ہوئی تو بارہ بج گئے، میں نے پوچھا کہ کسی کو ناشتہ یاد آیا؟ سب نے کہا کہ آج اﷲ کا ذکر اس دردِمحبت سے ہوا ہے کہ ناشتہ یاد ہی نہیں آیا تو معلوم ہوا کہ محبت میں کبھی محبوب کو دیکھ کر آدمی کھانا پینا بھی بھول جاتا ہے جیسے کہتے ہیں کہ بھئی آپ کو دیکھتے ہی میری تو بھوک پیاس ہی ختم ہوگئی، آپ ہی