آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ریل سے آئے ہیں ا س کا نام پیدایش کی ریل ہے، ایک دن دوسری ٹرین آئے گی اور کہے گی کہ اب بیٹھیے، اﷲ کے یہاں چلنا ہے، تو ایک ٹرین سے آئے ہیں دوسری ٹرین سے آخرت اور اﷲ کے پاس جانا ہے، پیدایش کی ٹرین سے آگئے موت کی ٹرین سے واپس جانا ہے۔ میں دنیا کمانے سے منع نہیں کرتا، مگر اﷲ تعالیٰ پر فدا رہنا سیکھو، اﷲ سے محبت کرنا سیکھو، واﷲ! قسم کھا کرکہتا ہوں کہ اﷲ تمہاری دنیا نہیں چھینے گا، تم دل میں چین پاؤ گے، جنت کا خالق تمہیں یہیں مل جائے گا اور اتنا مزہ آتا ہے جو بادشاہوں کو نصیب نہیں، رئیسوں کو وہ مزہ نصیب نہیں، لیلیٰ اور مجنوں کو وہ مزہ نصیب نہیں، اگر لیلیٰ سے سکون ملتا تو مجنوں کیوں پاگل ہوتا؟ لیلیٰ مجنوں دونوں کے اباسگے بھائی تھے، لیلیٰ مجنوں کے چچا کی بیٹی تھی، ایک دن اس کے ابا نے اسے جنگل میں مجنوں کے پاس بھیجا، اس نے جا کر کہا کہ ہم لیلیٰ ہیں، مگر مجنوں ایسا پاگل ہوگیا تھا کہ اس نے پہچانا نہیں اور کہا جا یہاں سے بھاگ جا۔ پاگل خانوں میں نوّے فیصد عشقِ مجازی والے ہیں۔ہدایت کی تیسری علامت اور سینہ کھلنے کی تیسری علامت ہے وَالْاِسْتِعْدَادُ لِلْمَوْتِ قَبْلَ نُزُوْلِہٖ؎ موت سے پہلے اپنی فائل درست کرلو، نماز کی فائل دیکھو، جتنی نمازیں قضا ہوں ادا کرلو، زکوٰۃ کی فائل دیکھو، جتنی باقی ہو ادا کر لو، چاہے قسطیں لگا کر ادا کرو جیسے اگر بجلی کا بل دس لاکھ کا آجائے تو آدمی درخواست دیتا ہے کہ آہستہ آہستہ ادا کروں گا ،تو علماء دین سے سیکھ کر زکوٰۃ ادا کرو، موت کے آنے سے پہلے اپنی فائل ٹھیک کرلو، موت سے پہلے موت کی تیاری کرلو۔ میرا مضمون صحیح وقت پر ختم ہوگیا حالاں کہ میں گھڑی نہیں دیکھ رہا ہوں، مگر اﷲ تعالیٰ کی مدد ہے۔ چوں کہ لوگ گھڑی، گھڑی گھڑی دیکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ جیسے ہی گھڑی دس پر پہنچے مولوی تقریر بند کردے، تو کراچی میں الحمد ﷲ ہماری مسجد میں کوئی اُف کرنے والا نہیں ہے۔ میرے شیخ کا بیان بھی کبھی کبھی ایک گھنٹہلمبا ہوجاتا ہے۔ اب دعا کرو کہ جو کچھ میں نے پیش کیا اﷲ اس پر عمل کی توفیق دے، اﷲ ہمارے دل سے دنیا کی محبت نکال دے اور اپنی محبت داخل کردے۔اﷲ ہم سب کی صورت کو، سیرت کو، عادت کو، عمل کو اپنے پیار ------------------------------