آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
دل چاہتا ہے؟ وہ کافر ناراض ہوکر چلا گیا۔ اﷲ تعالیٰ نے وحی نازل فرمائی کہ میں ستّر سال سے اس کافر کو روٹی کھلارہا ہوں اور تم نے ایک لقمہ کھلاکر اس کا مذہب بدلنے کے لیے جلدی کردی! تبلیغ موقع محل سے ہوتی ہے، جلدبازی سے کام نہیں ہوتا، جاؤ بلا کے لاؤ اسے، وہ دوڑے ہوئے گئے، جنگل میں تلاش کیا اور بلا کے لائے اور کہا کہ اﷲ نے تمہاری وجہ سے مجھ پر عتاب ناز ل کیا، لہٰذا روٹی کھالو میں تمہیں کچھ نہیں کہوں گا۔ تو جب حضرت ابراہیم علیہ السلام نے فرمایا کہ تمہاری وجہ سے اﷲ نے مجھ پر ناراضگی ظاہر فرمائی، تو وہ رونے لگا کہ اﷲ تو اتنا کریم ہے کہ مجھ جیسے کافر کے لیے آپ جیسے پیغمبر کو عتاب کیا، میں مسلمان ہوتا ہوں اور کلمہ پڑھ لیا۔ اگر اخلاق نہیں ہیں تو تمہاری گول ٹوپی اور عبادت سب ضایع ہونے کا اندیشہ ہے اَکْمَلُکُمْ اِیْمَانًا اَحْسَنُکُمْ خُلُقًا؎ سب سے کامل ایمان اس کا ہے جس کے اخلاق اچھے ہوں۔ اﷲ سے اچھے اخلاق مانگو۔ تو ’’ابرار‘‘وہ ہیںاَلَّذِیْنَ لَایُؤْذُوْنَ الذَّرَّ جو چیونٹی کو بھی نہ ستائیں اور دیکھ کے چلیں۔ سعدی شیرازی فرماتے ہیں کہ جو بے فکری سے چلتے ہیں اور ان کا پیر کسی چیونٹی پر پڑتا ہے تو اس کا وہی حال ہوتا ہے جیسے تمہارے اوپر ہاتھی پیر رکھ دے وَ لَا یَرْضَوْنَ الشَّرَّاور گناہوں سے خوش نہ ہو، اﷲ کی نافرمانی سے خوش نہ ہو، کہیں گناہ دیکھا تو یہ نہ کہے کہ میں بھی یہ مزہ لے لیتا تو اچھا تھا۔ جو شخص دیکھے کہ کوئی گناہ کررہا ہے اور اس کے منہ میں پانی آجائے تو یہ خبیث الطبع ہے، یہ ابرار، صالحین اور اولیاء میں شامل نہیں ہے۔ میرے شیخ شاہ عبد الغنی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ایک ولی اﷲ جارہے تھے انہوں نے کہیں دیکھا کہ گناہ ہورہا ہے تو لوٹ آئے اور چادر اوڑھ کے لیٹ گئے اور بخار آگیا اور اﷲ سے رونے لگے کہ اے خدا! تیری نافرمانی ہورہی ہے، جب سو کے اٹھے تو اتنا غم ہوا کہ پیشاب میں خون آگیا۔ آج ہم لوگ نافرمانی دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں کہہم کو بھی یہ موقع مل جاتا تو اچھا تھا۔ کوئی انگریز کسی کے ساتھ لپٹا لپٹی کررہا ہو، تو کتنے ایسے لوگ ہیں جن کے منہمیں پانی آجائے گا۔بُرےاخلاق کا نقصان یا د رکھو! ایمان کے بعد اخلاق بہت اونچی چیز ہے، اﷲ کے حقوق میں بھی مستعد رہو اور کسی بندے کو بھی مت ستاؤ۔ حکیم الامت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے یہاں خانقاہ میں ایک شخص حضرت تھانوی سے لوگوں کی چغلی کھاکر اﷲ والوں کو ستاتا تھا، میں نے اس کو پاگل ہوتے دیکھا، پھر نماز بھی نہیں پڑھتا تھا جبکہ حضرت حکیم الامت ------------------------------