آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
سب سے اونچی ہو یعنی مرتے مرتے بھی تکبر کا مظاہرہ کیا۔ جب سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کے حضور میں اس کے سر کو پیش کیا گیا، تو آپ نے فرمایا کہ میری امت کا فرعون یہی ہے فِرْعَوْنُ ھٰذِہِ الْاُمَّۃِ اَبُوْجَہْلٍ؎ اور آپ اس دشمن کے قتل پر سجدۂ شکر بجا لائے، تو اﷲ تعالیٰ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ لوگ میرے پیاروں کو کتنا ستاتے ہیں، مگر چراغ روشن ہی ہوتا چلا جاتا ہے، اور بھی اس میں اﷲ تعالیٰ کی اپنے بندوں کی تربیت کے لیے کئی حکمتیں ہیں۔ مگر دشمن ستائے یا کوئی اور پریشانی آئے بس ایک ہی کام کرنا ہے کہ کوئی غم مت کرو، ایک غم لے لو اختر سے کہ میرا مولیٰ اور میرا پالنے والا اور میرا پیدا کرنے والا اور میرا خالق ومالک مجھ سے ایک سانس، ایک سیکنڈ بھی ناراض نہ ہو، نہ اسٹرکچر سے، نہ فنشنگ سے۔اسلامی شِعاراپنانے کی تلقین لہٰذا لباس سے اپنا ٹخنہ نہ چھپاؤ۔ بخاری شریف کی حدیث ہے کہ جو ٹخنہ چھپائے گا اﷲ کی رحمت سے محروم رہے گا اور شرح بخاری فتح الباری میں ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اﷲ علیہ لکھتے ہیں کہ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے ایک صحابی سے فرمایا: لَا تُسْبِلْ فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْمُسْبِلِیْنَ ؎ ٹخنہ مت چھپاؤ، جو پتلون یا پاجامہ وغیرہ سے ٹخنہ چھپاتا ہے تو اﷲ اس سے محبت نہیں کرتے۔ اﷲ کی محبت سے اپنے کو محروم نہ کرو، جو مجھ سے مرید ہیں میں اگر ان کا روحانی بیوٹی پارلر نہ کروں، تو میں بھی تو پکڑا جاؤں گا کہ انہیں تائب اور مرید تو کرلیا اور ان کے گھروں پر مرغے اڑا لیے مگر انہیں میرا دین کیوں نہیں سکھایا؟ لہٰذا میں دردِ دل سے آپ کی عزت اور آپ کی محبت میں کہہ رہا ہوں کہ سر سے لے کر پیر تک اپنا اسٹرکچرصحیح کرلو، اور یہ بہت آسان ہے، بس آج ہی سے ارادہ کرلو کہ ایک مٹھی داڑھی رکھیں گے، ایک مٹھی سے اگر ذرا بھی بڑھ جائے تو کاٹ لو کوئی گناہ نہیں ہے، ایک بال کے برابر بھی اگر مٹھی سے بڑھ جائے تو کاٹنا جائز ہے اور شکل بھی بہت پیاری معلوم ہوتی ہے اور شیروں سے سبق لے لو۔ جتنے شیر ہیں سب کی داڑھی ایک مٹھی سے ------------------------------