آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
فرق ہے کہ نفس دشمن ہر وقت متوقع الولایت ہے اور شیطان محروم الولایت ہے، شیطان اب ولی اﷲ نہیں ہوسکتا، وہ مردودِ ازلی ہے، لیکن نفس دشمن جو ہے اس میں صلاحیت ہے کہ اگر خانقاہوں میں رہو اور آہوں میں رہو اور زاغوں میں نہ رہو تو ان کی برکتوں سے ان شاء اﷲ نفس کا مزاج بدل جائے گا۔ میرےشیخ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کانپ رہا ہے، اسے ایک پیالی گرم گرم چائے پلا دو تو ایک پیالی چائے اس کے مزاج کو بدل دیتی ہے، تو ایک پیالی چائے کیا اولیاء اﷲ سے بڑھ جائے گی؟ کیا اولیاء اﷲ کی برکتوں سے اور ان کی صحبتوں سے نفس کا مزاجِ فاسقانہ نہیں بدل سکتا؟ ۱۶؍رجب المرجب ۱۴۱۹ھ مطابق۶؍نومبر ۱۹۹۸ء، بروز جمعۃ المبارک، بعد مغربہر وقت خوش رہنے کا نسخہ نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْمِ پریشانیاں دور کرنے کا ایک نسخہ بتاتا ہوں کہ تقویٰ سے رہو، سر سے پیر تک اپنےاعضا سے گناہ نہ ہونے دو،سر پر بال غیر مسنون نہ ہوں، گال پر ایک مٹھی بال ہوں، مونچھیں بڑی بڑی نہ ہوں، ناف سے گھٹنے تک چھپے ہوئے ہوں اور ٹخنہ چھپا ہوا نہ ہو، یہ ظاہری اسٹرکچر ہوگیا۔ اب فنشنگ ہے کہ آنکھ سے کالی اور گوری کو نہ دیکھتا ہو اور دل میں بھی نافرمانی کا خیال نہ لائے اور ہر وقت اپنی زندگی کو مالک پر فدا اور قربان کرے، جو اﷲ کو ہر وقت خوش رکھے گا اﷲ تعالیٰ بھی اس کو ہر وقت خوش رکھے گا۔دشمنوں سے حفاظت کی ایک دعا اپنے نام کی برکت سے اور اپنی مدد سے اﷲ اپنے دوستوں کے دشمن کو برباد کرتا ہے اور دوستوں کو آباد رکھتا ہے۔ جب ہر نبی کے لیے دشمن پیدا ہوئے ہیں تو ہم لوگوں کے بھی دشمن ہوتے ہیں، مگر جس کے چراغ کو اﷲ روشن کرے اس کو کوئی بجھا نہیں سکتا، لہٰذا دو رکعت توبہ پڑھے اور اﷲ سے دعا کرے کہ اﷲ ہمارے دشمنوں کو مغلوب فرما اور ان کے شر کو دفن کردے: اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِہِمْ وَنَعُوْذُ بِکَ مِنْ شُرُوْرِہِمْ؎ ------------------------------