آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
پاس آتے ہیں میں ان کے قدموں کو اپنی نجات کا ذریعہ سمجھتا ہوں۔ شیخ عبدالقادر جیلانی صاحب فرماتے ہیں کہ میری تربیت سے اور ذکر بتانے سے جو اﷲ والا ہوجاتا ہے تو بجائے اس کے وہ ظالم مجھ پر فدا ہو میرا دل چاہتا ہے میں ہی اس پر قربان ہوجاؤں کیوں کہ وہ اﷲ والا میری صحبت سے بنا تو وہ گویا میری فیکٹری ہے، میری سلطنت ہے، قیامت کے دن وہ میرے کام آئے گا۔ ہر شخص کا معاملہ الگ ہوتا ہے۔ آج کل ایک نئی چیز آئی ہے ککر(Cooker)، گھنٹوں میں جو بریانی پکتی تھی اب وہ آدھے گھنٹے میں تیار ہوجاتی ہے۔ بعض لوگوں کو جنہوں نے اپنے شیخ کے ساتھ ایک زمانہ لگایا ہے اور مجاہدہ کیا ہے اﷲ تعالیٰ نے ان کی دعا میں ککر کی شان پیدا کردی ہے کہ چند دن میں وہ کہاں سے کہاں پہنچ جاتے ہیں۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی قدرت کی شان ہے کہ جب نئی ایجادات دنیا میں ہورہی ہیں تو روحانیت کی ایجادات بھی اﷲ تعالیٰ عطا فرما رہے ہیں۔ اب تیسری بات سنیے! اب لوگ اتنے کمزور ہوچکے ہیں کہ بڑے بڑے وظائف نہیں کرسکتے لہٰذا میں تھوڑا وظیفہ بتاتا ہوں اور بس ایک ہی کام کہتا ہوں کہ اﷲ تعالیٰ کو ایک لمحہ کے لیے بھی ناراض نہ کرو، جس شکل کو دیکھ کر نفس کو مزہ آئے اس سے دور ہٹ جاؤ، لڑکوں سے ٹانگیں مت دبواؤ، اَمردوں سے بہت بچو۔اَمردوں پر دس شیطان ہوتے ہیں حضرت سفیان ثوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ عورت پر دو شیطان رہتے ہیں اِذَا کَانَتْ مُقْبِلَۃً جب آتی ہے تو سامنے ایک شیطان ہوتا ہے وَاِذَا کَانَتْ مُدْبِرَۃًاور جب جاتی ہے تو پیچھے ایک شیطان ہوتا ہے وَاِنِّیْ رَأَیْتُ عَلٰی وَجْہِ اَمْرَدٍ عَشَرَۃَ شَیَاطِیْنَمگر حسین لڑکوں پر دس شیطان ہوتے ہیں۔یہ چند باتیں اس وقت میرے دل میں آئی تھیں جو آپ کو سنا دیں۔آیت لَعَمْرُکَ …الخ کا بیان باندازِ دگر اور اﷲ تعالیٰ نے قرآنِ پاک میں کسی عورت کے حسن پر اور عورت کی محبت پر قسم نہیں کھائی لیکن اَمرد کے عشق پر حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی کی قسم کھائی کہ اے محمد (صلی اﷲ علیہ وسلم)! آپ