آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
تیرے جلوؤں کے آگے ہمتِ شرح و بیاں رکھ دی زبانِ بے نگہ رکھ دی نگاہِ بے زباں رکھ دی نعمتِ جنت سر آنکھوں پر ہے، ہم نعمت کی اہانت کو حرام سمجھتے ہیں، لیکن نعمت منعم یعنی نعمت دینے والے کو کیسےپاسکتی ہے۔اسی لیے اﷲ تعالیٰ نے اپنے ذکر کو شکر پر مقدم فرمایا: فَاذۡکُرُوۡنِیۡۤ اَذۡکُرۡکُمۡ وَ اشۡکُرُوۡا لِیۡ وَلَاتَکۡفُرُوۡنِ؎ تم ہمیں یاد کرو ہم تمہیں یاد کریں گے اور شکر کو بعد میں ذکر کیا۔ علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں: فَاِنَّ اللہَ تَعَالٰی قَدَّمَ ذِکْرَہٗ عَلٰی شُکْرِہٖ لِاَنَّ حَاصِلَ الذِّکْرِ اَ لْاِشْتِغَالُ بِالْمُنْعِمِ وَ اِنَّ حَاصِلَ الشُّکْرِ اَلْاِشْتِغَالُ بِالنِّعْمَۃِ وَ الْاِشْتِغَالُ بِالْمُنْعِمِ اَفْضَلُ مِنَ الْاِشْتِغَالِ بِالنِّعْمَۃِ؎ ایک آدمی اپنے نعمت دینے والے کی یاد میں ہے، اﷲ کی یاد میں ہے اور ایک آدمی اﷲ کی نعمتیں سموسے اور پاپڑ کھارہا ہے۔ بتائیے! کس کا درجہ زیادہ ہے؟ ۲۹؍ جمادی الثانی ۱۴۱۹ ھ مطابق ۲۲؍ اکتوبر ۱۹۹۸ء ،بروز جمعرات، جھیل کے کنارےتصویر کشی کی حرمت کی ایک حکمت ارشاد فرمایا کہ مجھ سے ایک سوال پوچھا گیا کہ اسلام نے تصویر کو کیوں حرام کیا؟ میں نے کہا کہ اس کی ایک وجہ میرے قلب کو اﷲ نے عطا فرمائی کہ ایک نوجوان مسلمان لڑکا آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھ رہا ہے، ایک انگریز لڑکی اس پر فریفتہ ہوگئی، دونوں طرف سے فریفتگی کا تبادلہ شروع ہوگیا، ایک کلاس فیلو نے اسی وقت فوٹو لے لیا۔ بعد میں وہ لڑکا کسی شیخ سے بیعت ہوگیا، توبہ کر لی اور حج وعمرہ کرآیا، شیخ نے ا س کو خلافت بھی دے دی، پھر اس نے ایک خانقاہ بنالی، اب اس خانقاہ میں ایک لاکھ مرید بیٹھے ہیں اور تصوف اور مسائلِ سلوک کا بیان ہورہا ہے، اتنے میں وہ لڑکا آگیا جس نے تصویر کھینچی تھی، اس کو پتا چل گیا کہ کل جو کسی ------------------------------