آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
خواب میں دیکھا اور پوچھا کہ بھئی تمہارے ساتھ اﷲ میاں نے کیا معاملہ کیا؟ اس نے کہا کہ میرے تو بڑے گناہ تھے لیکن اﷲ تعالیٰ نے فرمایا کہ ایک دن تمہاری بیوی سے نمک تیز ہوا تھا اور تم نے میری بندی کو کچھ نہیں کہا، معاف کردیا، ہم اس کے بدلے میں تمہاری پوری زندگی کی خطاؤں کو معاف کرتے ہیں۔ میں آپ لوگوں سے دردِ دل سے کہتا ہوں کہ آج سے وعدہ کریں کہ اپنی بیویوں کی خطاؤں کو معاف کریں گے اور ان کو پیار اور محبت سے رکھیں گے، ان کی بیماری میں اچھی دوا لائیں گے اور ان کے دل کو غم نہ پہنچنے دیں گے اور ان کی آہ اور ان کے آنسو کا عذاب اپنے سر پر نہیں لیں گے۔ دیکھیے! حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے ایک بڑے عالم کو مرید نہیں کیا، فرمایا کہ جاؤاپنی بیوی سے نوآبجیکشن سرٹیفکٹ لاؤ کہ یہ مُلّا مجھ کو آرام سے رکھتا ہے اور ان کا نام مفتی محمد حسن امرتسری ہے، بہت بڑے عالم ہیں اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے بانی ہیں، پنجابی تھے اور عموماً ان میں طاقت زیادہ ہوتی ہے تو غصہ بھی بہت ہوتا ہے اور خاص کر سرخ رنگ کے لوگ جو ہوتے ہیں مزاج ان کا دموی ہوتا ہے، دم معنیٰ خون، اطباء کی زبان میں بات کررہا ہوں، تو ایسے لوگوں میں غصہ زیادہ ہوتا ہے لیکن غصہ بہت بُری چیز ہے، اگر تم قیامت کے دن اﷲ کا پیار چاہتے ہو تو اﷲ کی مخلوق پر رحم کرو، بچوں کو بھی اتنا پیار دو کہ مرنے کے بعد وہ ابا کو یاد کرکے رویا کریں۔ مجھے ایک آدمی ملا، اس نے کہاکہ ابا کا نام لیتے ہی میرے دل میں غم آجاتا ہے، ابا نے مجھے اتنا ستایا، اتنا مارا پیٹا۔ تو اولاد کے ساتھ ایسا مت کرو، ان سے رحمت کا معاملہ کرو تاکہ تمہارے مرنے کے بعد وہ تمہاری مغفرت کی دعا مانگتے رہیں۔ابرار کون لوگ ہیں؟ ایک مرتبہ میرے مرشد شیخ شاہ ابرار الحق صاحب نے وضو کیا اور ابھی پورا وضو نہیں ہوا تھا کہ اس جگہ سے اُٹھ کے پھر دوسری جگہ وضو کیا پھر پورا وضو نہیں کیا کہ تیسری جگہ جا کے وضو پورا کیا۔ کسی نے پوچھا کہ حضرت آپ بار بار جگہ کیوں بدل رہے تھے؟ فرمایا کہ وہاں چیونٹیاں تھی، میرے وضو کا پانی گرنے سے چیونٹیوں کا خاندان ایک دوسرے سے جدا ہوجاتا، میاں بیوی الگ ہوجاتے اور باپ بیٹے الگ ہوجاتے۔ چیونٹیوں کے بھی تو آپس میں رشتے ہوتے ہیں۔ پھر میں نے بخاری شریف کی شرح عمدۃ القاری دیکھی، اس میں علامہ بدر الدین عینی رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ ابرار اور نیک بندے کون ہیں؟قَالَ الْحَسَنُ الْبَصْرِیُّ فِیْ تَفْسِیْرِالْاَبْرَارِحضرت خواجہ حسن بصری رحمۃ اﷲ علیہ ایک تابعی ہیں، انہوں نے ایک سو بیس صحابہ کی