آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
پیشاب کے مقام میں، تو سوچ لو کہ گراؤنڈ فلور میں کیا رکھا ہے؟ بس اﷲ تعالیٰ کے حکم پر قربان ہوجاؤ، اپنی خوشیوں کا خون کردو، بس ولی اﷲ ہوجاؤ گے، یہ ولی اﷲ بننے کا شارٹ کٹ راستہ بتارہاہوں ؎ آؤ دیارِ دار سے ہو کر گزر چلیں سنتے ہیں اس طرف سے مسافت رہے گی کمخونِ آرزو مطلع آفتابِ قرب ہے اور دیارِ دار کیا ہے؟ خونِ آرزو! جب سورج نکلتا ہے تو مشرق لال ہوتا ہے کہ نہیں؟ تو جب دل کو خونِ آرزو سے لال کر لوگے تو اﷲ کے قرب و نسبت اور ولایت و دوستی کا سورج نکل آئے گا۔ بعض لوگوں نے دل کو انوارِ الٰہیہ سے صرف سفید کیا، لیکن یہ بتاؤ جب سفیدی آتی ہے مشرق کی طرف سے تو کیا صرف سفیدی سے سورج ملتا ہے؟ جب تک مشرق سرخ نہ ہوجائے سورج طلوع نہیں ہوتا۔ تو مثبت اعمال سے انوار پیدا کرو اور منفی اعمال سے، گناہ سے بچ کر دل کو سرخ بھی کردو، انوارِ عبادت سے قلب منور ہوجائے گا اور گناہوں سے بچنے کے غم کو اٹھانے سے اور خونِ آرزو سے قلب سرخ ہوجائے گا تو انوار بھی ضروری ہیں، نور نہ نکلے تو سرخی بھی نہیں ملے گی، اگر صبح کی روشنی نہ آئے تو سرخی آئے گی؟ پہلے روشنی آتی ہے پھر سرخی ملتی ہے پھر سورج ملتا ہے، تو مثبت اعمال بھی کیجیے تاکہ انوار پیدا ہوں اور گناہوں سے بچیے، خونِ آرزو کرکے دل کو سرخ کرو پھر آپ ایسے لال ہوجائیں گے کہ لاکھوں انسان آپ سے لال ہوجائیں گے۔ ایک ولی لاکھوں ولی بنا کر دنیا سے جاتا ہے۔ولی اللہ بنانے والے چار اعمال اب ولی اللہ بنانے والے چار اعمال بتاتا ہوں۔ یہ چار عمل کرلو توولی اﷲ ہوجاؤ گے، یہ اَسّی سال کے تجربہ کی بات بتارہا ہوں: ۱) ایک مٹھی داڑھی رکھ لو، ایک مٹھی سے زیادہ ہوجائے تو افضل یہی ہے کہ اس کوکاٹ دو، اور چہرے کے تینوں اطراف سے ایک مٹھی ضروری ہے، کسی ولی اﷲ نے ایک مٹھی سے کم داڑھی نہیں کٹائی، اﷲ کے پیغمبروں نے اﷲ کے دوستوں نے بھی کبھی ایک مٹھی سے کم داڑھی نہیں کٹائی، تو اﷲ کے دوستوں کی راہ یعنی شاہراہِ اولیاء کیوں چھوڑتے ہو؟ یہ شاہراہِ اولیاء کا اسٹرکچر ہے، ابھی ایک اسٹرکچر اور بتاؤں گا پھر دو فنشنگ