آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
مجھے بتایا کہ ہم بہت اﷲاﷲ کررہے تھے، لیکن کسی سے مرید نہیں تھے اور جب سے تم سے بیعت ہوئے ہیں ذکر میں تاثیر بڑھ گئی۔ چوں کہ وائرنگ غلط تھی، وائرنگ پاور ہاؤس تک نہیں تھی، مثلاً بجلی کا تار پنکھے میں تو تھا مگر کٹ آؤٹ نہیں تھا اس لیےپاور ہاؤس سے بجلی نہیں آرہی تھی، شیخ کٹ آؤٹ ہوتا ہے، پھر اس کو حق تعالیٰ کے مرکزِ فیض سے فیض آنے لگتا ہے اور حیض بند ہوجاتا ہے ؎ اے رفیقاں زیں مقیل و زیں مقال اِتَّقُوْا اِنَّ الْھَوٰی حَیْضُ الرِّجَالْ اﷲ سے ڈرو، بُری خواہشات مردوں کا حیض ہے۔ تو فَاِنَّ السَّکِیْنَۃَ ھِیَ نُوْرٌ یَّسْتَقِرُّ فِی الْقَلْبِ وَ بِہٖ یَثْبُتُ التَّوَجُّہُ اِلَی الْحَقِّ وَیَتَخَلَّصُ عَنِ الطَّیْشِ؎ اور سکینہ کی برکت سے آدمی طیش یعنی انتشارِ ذہنی، ڈپریشن وغیرہ سے پاک ہوجاتا ہے۔عربی میں کَلْبٌ طَائِشٌاس کتے کو کہتے ہیں جو پاگل ہوتا ہے، تو انسان کا نفس بھی پاگل کتے کی طرح ہوتا ہے، ہر حسین کو اِدھر اُدھر اوپر نیچے دیکھتا ہے، پاگل کتے کی طرح زندگی ہوتی ہے، اور سکینہ جب ملتا ہے تو وَیَتَخَلَّصُ عَنِ الطَّیْشِوہ انتشارِ ذہنی سے پاک ہوجاتا ہے۔ تو دیکھو ماں کی محبت کس طرح کام آئی! لیکن ابھی ماں کی محبت کی ایک شکل باقی ہے کہ اگر محلے کا کوئی لڑکا اس کے بچے کے پاس آتا ہے، تو ماں ڈرتی ہے کہ کہیں مٹی نہ لایا ہو، وہ اس کا کسٹم کرتی ہے۔ تو اﷲ بھی اپنے عاشقوں اور مقبول بندوں پر نظر رکھتا ہے کہ کوئی معشوق میرے اس پیارے کے پاس تو نہیں آرہا ہے جو اس کو پیشاب پاخانہ کے مقام میں داخل کر دے، لہٰذا اﷲ بھی کسٹم کرتا ہے جیسے ماں کسٹم کرتی ہے کہ جیسے ہی محلہ کا کوئی بچہ آیا فوراً جیب میں ہاتھ ڈالا کہ اچھا! تم میرے بچے کو مٹی کھلانے آئے ہو؟ اور مٹی چھین لیتی ہے اور کہتی ہے کہ آیندہ تم کو میرے گھر میں آنے کی اجازت نہیں ہے۔ تو اﷲ تعالیٰ بھی اپنے پیاروں کے پاس سے معشوق کو بھگا دیتا ہے کہ خبردار! جو میرے بندے کے پاس آئے، کہیں میرا بندہ گناہ میں مبتلا نہ ہوجائے۔ اس لیے اﷲ اپنے اولیاء کے پاس سے نہ صرف معشوقوں کو بھگا دیتا ہے، بلکہ قلب میں اتنی نفرت دیتا ہے کہ اگر سو قدم دور کہیں کوئی حسینہ یا حسین آجائے تو ا س کا دل ہلنے لگتا ہے، کیوں کہ دل میں اﷲ کے ذکر کے نور کا میگنٹ لگا ہوا ہے، تو معشوق یا معشوقہ سے خطرہ ہے کہ ان کو دیکھنے سے دل کا قبلہ بدل جائے گا اور ہمارے دل کا اﷲ کی طرف نوے ڈگری کا جو رخ ہے وہ بدل جائے گا، ------------------------------