آفتاب نسبت مع اللہ |
§س کتاب ک |
|
ٹخنہ مت چھپاؤ ورنہ پاگل ہوجاؤ گے اور فرانس کی تحقیق ہے کہ مسواک کرو ورنہ پاگل ہوجاؤ گے، چناں چہ وہاں پاگل خانے میں سب کو مسواک کرارہے ہیں جس سے ان کا دماغی توازن درست ہورہا ہے اور پاگل پن کے اثرات میں کمی آرہی ہے، لیکن آپ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا حکم سمجھ کر عمل کریں، فرانس اور امریکا کی تحقیق کیا ہے؟حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا ہر طریقہ او رسنت ضامن صحت جسمانی بھی ہے اورضامن صحت روحانی بھی ہے۔ مسواک ایسی سنت ہے جس سے بلا مسواک نماز سے ستّر گنا زیادہ ثواب ملتا ہے اور مسواک کی سنت مرتے وقت کلمہ بھی یاد دلائے گی: فَاِنَّ سُنَّۃَ السِّوَاکِ تُذَکِّرُکَلِمَۃَ الشَّھَادَۃِ عِنْدَ الْمَوْتِ جو لوگ مسواک کرتے ہیں تو یہ سنت مرتے وقت انہیں کلمہ یاد دلائے گی۔ تو پہلا اسٹرکچر ہے کہ داڑھی رکھ لو ورنہ مرنے کے بعد یہ فیلڈ نہیں ملے گی، گالوں کو کیڑے کھاجائیں گے۔ داڑھی منڈانے یا کٹانے سے دنیا میں سب خوش ہوجائیں اور اﷲ ناراض ہو تو بتاؤ کس میں فائدہ ہے؟ اگر ایک لاکھ بندر خوش ہیں مگر کس کام کے ہیں؟ لیکن اگر شیر ناراض ہے تو سیّاح کس کی فکر کرے گا؟ سیاح جو جنگل کی سیر کررہا ہے وہ شیر کی بات مانے گا یا ایک لاکھ بندروں کی اکثریت کو دیکھے گا جو کہتے ہیں کہ ہماری طرح رہو؟ جنہوں نے داڑھی رکھ لی ہے لیکن ایک مٹھی نہ ہونے سے نابالغ ہے۔ بتاؤ! آپ اپنے بچوں کو ہمیشہ نابالغ دیکھنا چاہتے ہو یا بالغ؟ اگر بہت زیادہ دن تک نابالغ رہیں تو آپ فوراً ڈاکٹروں سے مشورہ لیتے ہو کہ پندرہ سال کا ہوگیا لیکن ابھی تک بالغ ہی نہیں ہے، سر سے پیر تک،من البدایہ الی النہایہ علاماتِ بلوغ نظر نہیں آرہی ہیں تو تشویش ہوتی ہے یا نہیں؟ اس لیے داڑھی کو بالغ کرو، تینوں طرف سے ایک مٹھی رکھو، بہت اچھے لگو گے، داڑھی رکھنا سنت بھی ہے اور واجب بھی ہے۔ اوردوسرا اسڑکچر ہے ٹخنہ کھلا رکھنا، لیکن سردی میں ٹخنہ سوتے وقت نہ کھولنا ورنہ ٹھنڈک سے صبح نمونیہ ہوجائےگااِذَاکُنْتَ قَائِمًا اَوْ مَاشِیًا جب تم کھڑے ہو یا چل رہے ہو اس وقت کی یہ سنت ہے، اگر بیٹھے ہوئے ہوں تو سب کا ٹخنہ چھپا ہوتا ہے، لیٹے ہو، چادر اوڑھ کر لیٹ جاؤ ٹخنہ چھپاؤ کوئی حرج نہیں، یہ سب توضیح بذل المجہود شرح ابو داؤد میں لکھی ہوئی ہے کہ ٹخنہ چھپانا دو حالتوں میں واجب ہے، کھڑے ہو یا چل رہے ہو اور دوحالتوں میں واجب نہیں ہے، جب لیٹے ہو یا بیٹھے ہو۔ مگر یہ حکم عورت کے لیے نہیں ہے، مردوں کے لیے ہے۔ آج آپ کو دو اسٹرکچرمفت میں مل گئے۔ ارادہ کرلو کہ آج سے داڑھی نہیں کٹائیں گے اور لباس سے ٹخنہ نہیں چھپائیں گے۔ آج سے ارادہ کرلو تا کہ اﷲ کے دوستوں کی شاہراہ پر آجاؤ، مخلوق سے مت ڈرو، مخلوق