آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
بتاؤں گا، ان شاء اﷲ ان سے ولی اﷲ ہوجاؤگے۔ تو اﷲ کے پیغمبروں اور اولیاء اور دوستوں کا اسٹرکچر کیا ہے؟ ایک مٹھی داڑھی تینوں طرف سے، ایک مٹھی سے کم کٹاؤبھی مت، ایک مٹھی سے کم داڑھی کٹانا بھی حرام اور منڈانا بھی حرام ہے، قیامت کے دن چکنے گال کام نہیں آئیں گے یہی بال کام آئیں گے، اور داڑھی کی برکت سے قیامت کے دن یہ شعر پڑھ دینا ؎ ترے محبوب کی یارب شباہت لے کے آیا ہوں حقیقت اس کو تو کردے میں صورت لے کے آیا ہوں اور اگر کوئی ہنسے تو ہنسنے والوں سے یہ کہو ؎ اے دیکھنے والو مجھے ہنس ہنس کے نہ دیکھو تم کو بھی محبت کہیں مجھ سا نہ بنادے اور ؎ مرے حال پر تبصرہ کرنے والو تمہیں بھی اگر عشق یہ دن دِکھائے دوستو! جو بھینس اٹھا لیتا ہے وہ مرغی اٹھا سکتا ہے یا نہیں؟ تو میں چار بڑے اعمال پیش کررہا ہوں، اگر آپ نے ان کو کرلیا تو شریعت کے سارے کام آپ کرلیں گے ان شاء اﷲ تعالیٰ۔ ۲) ٹخنہ مت چھپاؤ پاجامہ سے، جبہ سے، کُرتا سے، چادر سے، لیکن اگر موزے سے چھپ جائے تو کوئی حرج نہیں کیوں کہ جو لباس نیچے سے اوپر آئے اس سے ٹخنہ چھپانا جائز ہے۔ یہ تحقیق بذل المجہود شرح ابوداؤد میں مولانا خلیل احمد سہارنپوری رحمۃ اﷲ علیہ کی ہے کہ جو لباس نیچے سے آرہا ہے جیسے موزہ وغیرہ اس سے ٹخنہ چھپ جائے تو کوئی حرج نہیں، لیکن جو لباس اوپر سے آئے اس سےٹخنہ چھپانا حرام ہے، چاہے وہ مدینہ شریف کا جبہ ہی کیوں نہ ہو۔مدینہ شریف کا جبہ حضورصلی اﷲ علیہ وسلم کے فرمان سے افضل نہیں ہوسکتا، فرمانِ رسول زیادہ افضل ہے یا مدینہ زیادہ افضل ہے؟ اﷲ زیادہ افضل ہے یا کعبہ زیادہ افضل ہے؟ تو کعبے والے کو راضی کرو تو کعبہ تمہارے ساتھ ہوگا۔ اگر اس ملاوی میں کوئی اﷲ کو خوش رکھتا ہے تو اس کے ساتھ کعبہ والا ہے، اﷲ ہے۔ دارالعلوم کراچی کے ماہنامہ البلاغ میں یہ مضمون پڑھا کہ ایک امریکی ادارے نے تحقیق کی ہے کہ