آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
نہیں فرماتے، جس نے بھی بزرگوں کی خدمت کی اﷲ تعالیٰ نے ان کی خدمت کو ضایع نہیں کیا۔ جب میرے شیخ اوّل شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ کا انتقال ہوا، تو مجھے مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے لکھا کہ ’’اختر تجھے ابتدا تا انتہا شیخ کی خدمت مبارک ہو‘‘۔ بس چند باتیں پیش کردیں، اب اپنی اپنی قسمت کی بات ہے، دنیا پر مرکے دیکھو، مگر جاتے وقت افسوس ہوگا کیوں کہ نہ زمینداری، نہ مکان، نہ کار، نہ کاروبار کچھ نہیں لے جاؤگے، قبر میں سموسہ اور پاپڑ بھی نہیں لے جاؤ گے، خوب سمجھ لو! اﷲ کے لیے کہتا ہوں کہ اﷲ کی محبت حاصل کرلو، یہ بات میں اﷲ کے لیے کہہ رہا ہوں، اگر آپ ولی اﷲ ہوجائیں تو اﷲ مجھ سے خوش ہوجائے گا۔ جیسے کسی کا لڑکا لیلیٰ میں لگا ہوا ہے، سموسے پاپڑ میں لگا ہے، ابّا کو پوچھتا بھی نہیں، اب اگر کو ئی آکر اس کے بیٹے کو لائق بنادے اور باپ کی محبت سکھادے اور باپ کے پاس لے جاکے کھڑا کردے اور وہ لڑکا باپ کے پیر پکڑ کے رونے لگے کہ ابّا اب تک میں نے جو نالائقی کی اس کے لیے مجھے معاف کردو، تو بتاؤ باپ اس آدمی سے خوش ہوگا یا نہیں؟ وہ بیٹے کو بعد میں پیار کرے گا، پہلے اس آدمی کو پیار کرے گا کہ شاباش! تم ہماری اولاد کو ہمارے پاس لے آئے، تو جو اﷲ کے بندوں کو اﷲ سے قریب کرتا ہے پہلا پیار اس لانے والے کو ملتا ہے، پہلا پیار اس کو ملتا ہے جو اﷲ کے بندوں کو اﷲ تک لاتاہے، اس لیے ہماری محنت اور دوڑ دھوپ یہی ہے کہ آپ لوگ ولی اﷲبن جائیں اور اس پر اﷲ مجھ سے خوش ہوجائے، اور یہ کچھ مشکل کام نہیں ہے، ولی اﷲ بننا دنیا میں سب سے آسان کام ہے۔ آپ بتاؤ کہ گناہ خراب کام ہے یا نہیں؟ اور خراب کام کو جلدی چھوڑنا چاہیے یا دیر سے؟ تو بس گناہ چھوڑدو اور ولی اﷲ ہوجاؤ۔ ولی اﷲ بننے کے لیے سمندر کے پانی میں گھس کر کوئی وظیفہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، تہجد بھی ضروری نہیں ہے، ولی اﷲ بننے کے لیے عشاء کے بعد وتر سے پہلے دورکعت پڑھ لو تو تہجد گزار بھی ہوجاؤگے۔ اﷲ نے اپنی دوستی کی بنیاد اس پر رکھی ہے کہ ہم کو ناراض مت کرو، کسی کی ماں بہن بیٹی کو مت دیکھو کوئی شریف انسان یہ چاہتا ہے کہ میری بیٹی کوکوئی دیکھے؟ تو ہم جو اپنے لیے چاہتے ہیں اﷲ نے بھی ہمارے لیے وہی چاہا، اب رہ گیا کہ تھوڑی سی تکلیف تو ہوتی ہے مگر اس پر معاوضہ اور مزدوری کتنی ہے؟ نظر بچانے کی تکلیف تو دل کو ہوگی مگر اﷲ تعالیٰ کی طرف سے کیا انعام ملتا ہے؟ حلاوتِ ایمانی یعنی ایمان کی مٹھاس۔ تہجد پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ نہیں ہے، کسی بڑی سے بڑی عبادت پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ نہیں ہے، نظر بچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے اور روایت میں وارد ہے کہ جب حلاوتِ ایمانی دل میں داخل ہوتی ہے تو پھر نہیں نکلتی اور اس میں بشارت ہے حسنِ خاتمہ کی، لہٰذا لاشوں کے چکر میں مت آؤ، یہ سب حسین مرنے