آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اﷲ اس سے زیادہ پیار دیتا ہے جتنا ماں اپنے بچے کو گود میں اٹھا کر پیار کرتی ہے، اﷲ تعالیٰ اس کے دل کو اپنی رحمت کی گود میں اٹھا کر ایسا پیار لیتا ہے کہ اس نظر بچانے والے کا دل ہی جانتا ہے۔ اس پر میرا شعر سن لو ؎ مرے حسرت زدہ دل پر انہیں یوں پیار آتا ہے کہ جیسے چوم لے ماں چشمِ نم سے اپنے بچے کو ملّا ہیجڑہ نہیں ہوتا، وہ تم سے زیادہ طاقت رکھتا ہے، مگر وہ تقویٰ سے رہتا ہے، وہ آؤٹ آف اسٹاک نہیں ہوتا، نہ ہاف اسٹاک ہوتا ہے، نہ ڈینٹ فار اسٹک ہوتا ہے، اﷲ والے بہت زبردست طاقت رکھتے ہیں، اس کے باوجود اﷲکے خوف سے اپنی نظر کو بچاتے ہیں تو اﷲو الوں کو یہ چمّا محسوس ہوتا ہے کہ میرا اﷲ میرے دل کو پیار کررہا ہے،اﷲ ارحم الراحمین ہے، ظالم نہیں ہے کہ ہم نظر بچا کرغم بھی اٹھائیں اور اﷲ تعالیٰ ہمیں مزیدغم دے۔مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کا شعر ہے ؎ بربادِ محبت کو نہ برباد کریں گے مرے دلِ ناشاد کو وہ شاد کریں گے جس نے اُن کی راہ میں اپنی خواہش کو برباد کردیا تو کیا خدا ارحم الراحمین ہو کراس کو اور برباد کریں گے؟ جو اﷲ سارے عالم کو شکر دے رہا ہے، حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک جتنی شکر پیدا ہوگی سب کا خالق اﷲ ہے، تو جو بےشمار شکر پیدا کر سکتا ہے وہ خود کتنا میٹھا ہوگا؟ اﷲ کا نام لے کر تو دیکھو۔ اب اگرکوئی بے وقوف کہے کہ ہمیں تو مزہ نہیں آتا تو تمہیں زکام نزلہ ہے، بخار ملیریا ہے، تمہیں قے ہورہی ہے، تمہاری زبان بیمار ہے، تمہیں ایک سو پانچ بخار ہے، جس کو بخار چڑھا ہوتا ہے پھر اس کو بریانی اچھی لگتی ہے؟ تم کو تو گناہوں کا ملیریا چڑھا ہوا ہے، جب گناہوں کے ملیریا سے بچ جاؤ گے، زبان کا ذائقہ صحیح ہوجائے گا پھر ایک اﷲ سے سارا عالم آپ کو شربتِ روح افزا نظر آئے گا، ایک دفعہ جب دردِ دل سے اﷲ کہو گے توان شاء اﷲ آپ کو زمین سے آسمان تک شربتِ روح افزا نظر آئے گا، اور شربتِ روح افزا کیا چیز ہے؟ شربتِ روح افزا زیادہ پی لو تو پیشاب زیادہ کروگے، لیکن اﷲ کے نام سے ان شاء اﷲ نور پیدا ہوگا، مست رہو گے او رمست کرو گے۔ اﷲ کا جو عاشق بنتا ہے وہ اکیلا عاشق نہیں رہتا، اﷲ اس کو ولی سازی بھی دیتا ہے، اس کے صدقے میں اولیاءاﷲ پیدا ہوتے ہیں، جو ان کے پاس بیٹھتے ہیں وہ بھی ولی اﷲ بنتے ہیں۔ اﷲ کا دیوانہ ایسا نہیں ہوتا جو دیوانہ ساز