آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
نورپیدا ہوگا، ہر وقت کھانے پینے میں لگے رہو گے تو گو بناتے رہو گے، میں نعمت کی توہین نہیں کررہا لیکن نعمت دینے والے سے غفلت پر مجھے غصہ آتا ہے کہ نعمتیں کھا کر مولیٰ کو کیوں نہیں یاد کرتے، میں تو کہتا ہوں کہ بادشاہت کے چکر میں بھی مت پڑو۔ سنو! ایک بزرگ کہتے ہیں ؎ شاہوں کے سروں میں تاجِ گراں سے درد سا اکثر رہتا ہے اور اہلِ وفا کے سینوں میں اک نور کا دریا بہتا ہے بولو بادشاہ کے سر میں درد رہتا ہے یا نہیں؟ قانونِ سلطنت سے مجبور ہے کہ دس کلو کا بھاری تاج پہنا ہوا ہے ، گرمی کا زمانہ ہے، سر میں درد ہورہا ہے لیکن وہ مجبور ہے، کیوں کہ سلطنت کے آداب و قوانین کا پابند ہے، مگر اﷲ والوں کے سینے میں اﷲ کے نور کا دریا بہہ رہا ہے، اﷲ والوں کے دل کے مزے کو اگر بادشاہ جان جائیں تو فوج لے کر حملہ کردیں، لیکن حکیم الامت فرماتے ہیں کہ کسی اﷲ والے پر فوج سے حملہ کرکے اس کے دل کی دولت کوئی نہیں چھین سکتا، یہ دولت اس کی جوتیاں اٹھانے سے پاؤ گے۔ بس اب دعا کرلیجیے یا کریم،یا اﷲ! اپنی رحمت سے ہم سب کو اﷲ والا بنا دیجیے اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ رِضَاکَ وَالْجَنَّۃَ اے اﷲ!ہم آپ کی خوشی مانگتے ہیں اور جنت مانگتے ہیںوَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ سَخَطِکَ وَالنَّارِ؎ اور آپ کی ناخوشی سے پناہ چاہتے ہیں اور دوزخ سے پناہ چاہتےہیں۔ اے خدا! اختر اپنے لیے، اپنی اولاد کے لیے، اپنے دوستوں کے لیے اس گھڑی سے پناہ چاہتا ہے جس میں حسینوں اور غیرمحرم عورتوں اور لڑکوں کو دیکھ کر حرام لذت کو دل کشید کر کے نمک حرامی، بے غیرتی، بے وفائی، کمینے پن کا ثبوت دے۔ اے میرے زندگی دینے والے! ہم سب کو جلد توفیق دے کہ ہم آپ پر اپنی زندگی کو فدا کریں اور جس اﷲ والے سے مناسبت ہو اس سے زندگی کو قربان کرنے کا طریقہ سیکھیں اور اپنی رحمت سے ایسا ایمان اور ایسا یقین اور ایسی محبت ہم سب کو نصیب فرما دے کہ ہماری زندگی کی ہر سانس آپ پر فدا ہو کر، آپ کی خوشیوں پر فدا ہو کر رشکِ سلاطینِ ہفت اقلیم ہوجائے۔ ہم سب ایک سانس بھی آپ کو ناراض کر کے حرام لذت کو اپنے اندر نہ لائیں۔ اے اﷲ! اختر کی آہ کو اس وقت جن لوگوں نے سنا کسی ایک کو بھی محروم نہ فرمائیے، ہم سب کو اولیائے صدیقین کی خطِ انتہا تک پہنچا دیجیے اور اپنی رحمت سے میری اس آہ کو خالی ملاوی تک محدود نہ فرما، سارے عالم کے گوشے گوشے میں اپنی قدرتِ قاہرہ غالبہ سے پھیلا دے او رمیری ہر آہ کو سارے عالم میں نشر ------------------------------