آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اس کتاب کا تعارف اللہ تعالیٰ نے شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ کو اپنی محبت کا جو درد عطا فرمایا اور آپ سے تزکیۂ نفس کا جو کام لیا پوری دنیا میں اس دردِ دل اور طریق اصلاح کا ڈنکا پٹا ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ کے احباب کی دعوت پر ۱۹۹۰ء سے ۲۰۰۴ءتک تقریباً ہر سال اور بعض دفعہ سال میں دو مرتبہ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجدد زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ جنوبی افریقہ کا سفر فرما تے رہے۔ جنوبی افریقہ میں اللہ تعالیٰ نے حضرت اقدس سے دین کا جو عظیم الشان کام لیا ہے خواص و عوام سب اس کے شاہد ہیں کہ گناہوں کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہزاروں سے متجاوز لوگ حضرت اقدس کی صحبت بابرکت اور نگاہِ پُر تاثیر کی برکت سے روح و قلب کا تزکیہ کرواکے اللہ والے ہوگئے۔ پیشِ نظر کتاب ۱۹۹۸ء میں ہونے والے حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے جنوبی افریقہ کے آٹھویں سفر کے ارشادات کا مجموعہ ہے۔ عام سفرناموں کے برعکس حضرت اقدس کے سفر نامے ملکوں اور شہروں کےحالات اور جغرافیائی معلومات پر مشتمل نہیں ہوتے بلکہ دورانِ سفر حضرت اقدس کے مختلف مقامات پر ہونے والے نصائح، ملفوظات اور بیانات پر مشتمل ہوتے ہیں جو دلوں میں عشقِ حقیقی کی آگ روشن کردیتے ہیں۔