آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میں اور آپ کے دل میں ڈال دے اور بغیر لغت کے آپ اپنے جذب سے ہم سب کو اپنابنا لیں اور اختر کے سفر کو قبول فرما دیجیے اور تعبیرات کی کوتاہیوں کو درگزر فرما لیجیے، جو مانگا ہے وہ بھی دے دیجیے بلکہ بغیر مانگے دونوں جہاں دے دیجیے۔ یا اﷲ! ابا بہت سی چیزیں بچوں کو بغیر مانگے دے دیتا ہے، چھوٹا سابچہ سردی سے کانپ رہا ہے، اس نے زبان سے کچھ نہیں کہا لیکن ابا اسے بغیر مانگے سوئیٹر لا کردیتا ہے تو آپ ہماری ضروریات کو دیکھ کر بغیر ہماری درخواست کے دونوں جہاں ہم سب کو عطا فر ما دیجیے۔ اب دیکھو آج کا آنا ضروری تھا یا نہیں؟ جو آج نہ آتا تو سمجھ لو بابا کے جاتے ہوئے بابا کے آخری سبق سے محروم ہوتا کہ نہیں؟ ان شاء اﷲ میری آہ رائیگاں نہیں جائے گی۔ میں بتارہا ہوں کہ پوری دنیا میں جو لوگ مجھ سے تعلق رکھتے ہیں میں ان کی تعلق مع اﷲ کی دولت کو اس قدر تیز ترقی کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں کہ بس۔ اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ میری آہ میرا اﷲ رائیگاں نہیں فرمائے گا ان شاء اﷲتعالیٰ۔ میرے تین بزرگوں کی صحبتیں ضایع نہیں ہوں گی، میں نے تو کچھ کیا ہی نہیں، دنیا کا حکیم ہوکر بھی دواخانہ میں کبھی کسی نے نہیں پایا، بس ساری زندگی بزرگوں کی خدمت ہی کی اﷲ نے مجھے توفیق دی، اﷲ ان کی برکتوں سے ہم سب کو اپنا بنا لے۔ میں چاہتا ہوں کہ جس کو موقع نہ ہو وہ پڑھائی چھوڑ کر ایئر پورٹ نہ آئے، جو فارغ ہوں، وقت ہو تو وہ آجائیں، مگر جو مشغول ہوں تو وہ ضروری کام نہ چھوڑیں اور اسی ملاقات کو الوداعی ملاقات سمجھ لیں۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّکَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ أ أ أ أ