آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
فَاعْفُ عَنِّیْتو دیر نہ کیجیے، اپنے اس محبوب عمل کو جاری فرما دیجیے،یہاں فائے تعقیبیہ ہے۔ محبوب کام میں کوئی دیر کرتا ہے؟ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم سکھا رہے ہیں کہ جب آپ کا بندوں کی خطاؤں کو معاف کرنا پیارا عمل ہے، تو اے خدا! پیارے عمل میں دیر نہ کیجیے فَاعْفُ عَنِّیْجلدی سے ہم کو معاف کردیجیے اور اپنا شکار کرلیجیے۔ بتاؤ! شکار میں جب مچھلی آجاتی ہے تو آدمی دیر کرتا ہے؟ فوراً کانٹا اٹھا لیتا ہے، تو ہم اپنے اپنے ملکوں سے اپنے اپنے گناہوں کو لے کے آئے ہیں، تو آپ فوراً اپنی رحمت و کرم کاکانٹا ڈال کر اپنا محبوب عمل جاری کردیجیے، آپ کا محبوب عمل ہوجائے گا، آپ خوش ہوجائیں گے اور ہمارا بیڑا پار ہوجائے گا۔ یہ دعا جس کو یاد نہ ہو وہ یاد کرلے اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوٌّ کَرِیْمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّیْاے اﷲ! آپ بہت معافی دینے والے ہیں، کریم ہیں، نالائقوں کو بھی معاف کردیتے ہیں، جو معافی کے قابل نہیں ہے ا س کو بھی معاف کردیتے ہیں اور معافی دینے کے عمل سے آپ بہت خوش ہوتے ہیں،یہ عمل آپ کو زبردست محبوب ہے، محبوب کے معنیٰ ہیں پیارا، تو جب معاف کرنا آپ کا پیارا عمل ہے تو اس پیارے عمل کو کرنے میں آپ ایک سیکنڈ دیر نہ کیجیے۔ فَاعْفُ عَنِّیْمیں فائے تعقیبیہ ہے یعنی ہمیں جلدی سے معاف کرکے آپ اپنا محبوب اور پیارا عمل کرلیجیے اور ہمارا کام بنا دیجیے، کیوں کہ ہم معاف ہوجائیں تو اس سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی نعمت نہیں ہے۔ بتاؤ! عمرہ کرنے والوں کے لیے اختر نے یہ عظیم تحفہ پیش کیا یا نہیں؟ کوئی بادشاہ سے ملنے جارہا ہو اور کوئی کان میں بتا دے کہ بادشاہ کو یہ پسند ہے تو وہ خوش ہوجائے گا یا نہیں؟ تو میں نے حضورصلی اﷲ علیہ وسلم کا پیغام آپ کے کانوں میں ڈال دیا۔ یہ دعا یہاں بھی مانگو، ساری دنیا میں مانگو، مگر جب اﷲ کے یہاں، بادشاہ کے یہاں کعبہ شریف جاؤ تو وہاں یہ دعا ضرور مانگو تاکہ اﷲ تعالیٰ اپنا محبوب عمل ہم پر کرلے اور ہمارا بیٹرا پار ہوجائے۔ جو غیر عالم ہیں علماء دین ان کو لکھ کے دے دیں،یہ دعا پرچہ پر لکھ کر یاد کرلو۔ جو بھی عمرہ کرنے جانے والاہو اس کو یہ دعا ترجمہ کرکے دے دینا۔ میں نے آج آپ لوگوں کو عظیم الشان تحفہ دے دیا، بخاری شریف کی یہ دعا حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی عطا فرمودہ ہے۔ اب دعاکرو کہ اﷲ عمل کی توفیق دے، اﷲہم سب کو دونوں جہاں میں خوش رکھے، ہر غم، ہر فکر، ہر دُکھ، ہر پریشانی سے بچائے۔ اﷲ ہر وقت خوشیاں دِکھا، اپنے دوستوں میں جینا نصیب فرما اور اپنی رضا کے اعمال نصیب فرما اور جس بات سے آپ ناخوش ہوتے ہیں، ہم اپنے لیے، اپنی اولاد کے لیے اور اپنے دوستوں کے لیے ان اعمال سے آپ کی پناہ کی بھیک مانگتے ہیں۔ اختر اپنے لیے، اپنی اولاد کے لیے اور اپنے دوستوں کے