آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کیوں کہ مٹی سے پیدا ہوئے ہیں اور ابھی پیدا ہوئے ہیں، مٹی سے پیدایش کا زمانہ بھی قریب ہے، تو جب مٹی سے پیدا ہوئے ہیں تو مٹی سے رغبت نہیں ہوگی؟ اب جیسے جیسے پیدایش کا زمانہ دور ہوگا بڑے ہوں گے، تو اپنے تخلیقی مادّے مٹی سے بُعد کی وجہ سے ذوقِ مٹی کم ہوجائے گا، تو یہ چھوٹے بچے اکثر مٹی چاٹ لیتے ہیں اور مٹی جگر کے لیے مضر ہے تو ماں شفقتاً ماسی سے پونچا لگواتی ہے۔ یہ لفظ ماسی جو ہے مشیٰ یمشی سے ہے، ماشییعنی چل کے آتی ہے، تو ماں اس لیے پونچا لگواتی ہے تاکہ بچہ مٹی نہ چاٹ لے۔یہ ماں کی محبت کی ایک شکل ہوئی۔ اب اگر ماں کو پتا چل جاتا ہے کہ میرے بچے نے چوری چھپے کہیں سے مٹی کھالی، تو وہ حلق تک انگلی ڈالتی ہے اور مٹی صاف کرتی ہے یہ دو شکلیں ہوگئیں۔ تیسری شکل یہ ہے کہ مٹی حلق سے نیچے پہنچ گئی تو پھر ڈاکٹر سے جلاب دلواتی ہے کہ یہ مٹی کھا چکا ہے، کوئی گولی دے دو تاکہ دست آجائیں اور مٹی نکل جائے۔ اسی طرح اﷲ تعالیٰ جس کو پیار کرتے ہیں اس کی ایک شکل تو یہ ہوتی ہے کہ اسبابِ گناہ اس سے دور فرمادیتے ہیں، اس کے گرد و پیش کسی معشوق کو نہیں رہنے دیتے۔ معشوقوں کا قریب رہنا اور ان کو ہر وقت چپٹانا یہ دلیل ہے کہ یہ شخص حق تعالیٰ کی رحمت سے محروم ہے۔ دوسری شکل یہ ہے کہ اگر اس نے معشوق کے چمّا چاٹی کرلی تو اسے توفیقِ توبہ دے کر حرام نظروں سے اس کی حفاظت فرماتے ہیں،اشکبار آنکھوں سے اس کے گندے اور فاسد مادّے نکال دیتے ہیں جیسے بچہ جب زیادہ مٹی کھالے تو ماں ڈاکٹر سے جلاب دلواتی ہے، تو قلب کے اندر جو گناہ گھس گئے تھے، حق سبحانہٗ و تعالیٰ اسے دو رکعت توبہ کی توفیق دیتے ہیں اور اشکبار آنکھوں سے اس گند کو نکالتے ہیں، ان آنسوؤں سے عشقِ مجازی کی جوحرام خوشی تھی وہ نکل گئی۔ اب اگر اس کے خون کے ذرّے ذرّے میں گناہ کی ظلمت اور زِنا اور بدکاری کی بدفعلیاں گھس گئیں تو پھر آپریشن ہوتا ہے، جیسے ڈاکٹر پیٹ پھاڑتا ہے اور بچے کے جگر سے مٹی نکالتا ہے ورنہ جگر خراب ہوجائے گا، تو ایسے بندے کو اﷲ تعالیٰ کسی بیماری مثلاً بخار میں مبتلا کردیتے ہیں اور سارے جسم سے اس کا زہریلا مادّہ نکال دیتے ہیں، سر سے پیر تک بخار ہوتا ہے، جسم کا کوئی ذرّہ ایسا نہیں جہاں بخار کا اثر نہ ہو، جب بخار چڑھتا ہے تو سر سے پیر تک جہاں جسم چھوؤگے گرم ملے گا، تو اﷲ تعالیٰ کسی گناہ کے بدلے میں اسے کسی بیماری میں مبتلا کردیتے ہیں جیسے تیز بخار آگیا، اس کے بعد پھر آیندہ مٹی نہ کھائے گا اور ذوق بدل جائے گا، پھر اس کو کسی اﷲ والے کے پاس بھیجتے ہیں، اس کے دل میں اولیاء اﷲ کی محبت ڈالتے ہیں، تو جب وہ شیخ کی دینی مجلسوں میں بیٹھتا ہے تو اس کو فرشتوں کی صحبت عطا کرتے ہیں۔ حَفَّتْھُمُ الْمَلٰئِکَۃُ ملائکہ کی پاکیزہ صحبت اس کا ذوق تبدیل کرتی ہے وَغَشِیَتْھُمُ الرَّحْمَۃُاور اﷲ تعالیٰ اپنی رحمت میں اس کو ڈھانپ لیتے ہیں، جب رحمت میں ڈھانپ لیتے ہیں تو نفسِ امّارہ کے