آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
قبرستان میں دو گز کی قبر مگر مچھ کی طرح منہ کھولے ہوئے ہمارا انتظار کرتی ہے، ایک دن زمین کے نیچے جانا ہے، کئی من مٹی تمہارے اوپر ڈالی جائے گی، لہٰذا دنیا سے دھوکا مت کھاؤ ۔ تیسری مثال تیسری مثال دیتا ہوں کہ ایک بہت خوبصورت شہزادہ تھا، ایک بادشاہ کی بیٹی سے اس کی شادی ہوگئی، جب دو تین سال تک اولاد نہیں ہوئی تو بادشاہ نے عالموں کو، بزرگوں کو بلایا کہ کیا بات ہے کہ میرے بچے کا بچہ نہیں ہورہا ہے، میں دادا نہیں بن رہا ہوں۔ان لوگوں نے دیکھا تو پتا لگا کہ بادشاہ کے محل سے ایک میل دور ایک بڑھیا کی جھونپڑی تھی وہ شہزادے پر عاشق ہوگئی تھی، اس نے شہزادے پر جا دو کردیا تھا تو شہزادہ رات بھر اس بڈھی کے ساتھ رہتا تھا جبکہ اس کے منہ میں دانت بھی نہیں تھے اور گال بھی ایک ایک انچ اندر دھنسے ہوئے تھے، مگر یہ ظالم جادو کی وجہ سے بادشاہ کی بیٹی کو جو چاند کی طرح حسین تھی چھوڑ کر بڑھیا کے عشق میں گرفتار تھا۔ بادشاہ نے بزرگوں سے کہا کہ میرے بچے کا جادو اتار دو، انہوں نے قرآنِ پاک کی آیتیں پڑھ پڑھ کر پھونکیں پھر کہا کہ جادو اُتر گیا، بادشاہ نے پوچھا کہ کیا علامت ہے کہ جادو اُتر گیا؟ کہا کہ اب بڈھی کو دکھاؤ گے تو شہزادے کو قے ہوجائے گی اور بیوی کو دِکھاؤ گے تو لپٹ جائے گا اور معافی مانگے گا کہ اے میری چاند کی طرح حسین بیوی!تجھ کو چھوڑ کر میں جادوکی وجہ سے ایک بڈھی عورت کو پیار کررہا تھا جو اسّی سال کی تھی، جس کے گال بھی پچکے ہوئے تھے اور منہ میں دانت بھی نہیں تھے۔ مولانا رومی یہ مثال دے کر فرماتے ہیں کہ اے بے وقوفو! اے احمقو! تم لوگ جس دنیا پر فدا ہو رہے ہو یہ دنیا اسی بڑھیا کی طرح ہے، مرنے کے بعد پتا چل جائے گا کہ یہ بڑھیا ہے۔ اﷲ ورسول جیسے پیاروں کو چھوڑ کر تم کس پر مررہے ہو؟یہ تمہارے ساتھ قبرستان میں نہیں جائیں گے، لہٰذا اﷲ والوں کے ساتھ رہو تاکہ تم پر سے دنیا کی محبت کا جادو اُتر جائے۔ اﷲ دنیا نہیں چھینے گا، دنیا رہے گی بلکہ تم بھی سکون سے رہوگے، اﷲ کی محبت سے چین سے رہوگے۔ میں کہتا ہوں کہ رین میں چین نہیں ہے، چین اﷲ کی یاد میں ہے۔ جب تم اﷲ والوں کے ساتھ رہو گے تو جیسے بادشاہ کے لڑکے کو جادو ہوا تو بادشاہ کی خوبصورت بیٹی کو چھوڑ دیا اور بڑھیا کو پیار کررہا تھا ایسے ہی جس پر دنیا کا جادو ہو جاتا ہے وہ دنیا کی محبت میں غرق رہتا ہے، نماز روزے سے اس کا دل گھبراتا ہے، مسجد سے دل گھبراتا ہے، وی سی آر سے، سینما سے، ٹیڈیوں سے، کالیوں سے اور گوریوں سے