آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
رضی اللہ تعالیٰ عنہ جیسا ایمان کسی کا نہیں تھا، لیکن یہ ایمان ملا کیسے ؟ صرف فدا کاری ، ادب اور وفاداری سے۔ سرورِ عالم، رحمتِ عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم پر ان سے بڑھ کر کوئی فدا نہیں ہوا تو ان سے بڑھ کر کوئی خدا پر بھی فدا نہیں ہوا۔ حضرتعمر رضی اللہ عنہ کا ایمان کتنا قوی تھا! لیکن فدا کاری اور وفاداری اور جان و مال پیش کرنے میں وہ کبھی حضرتصدیق اکبر سے آگے نہ بڑھ سکے، ہمیشہ صدیق اکبر اوّل آتے تھے۔ معلوم ہوا کہ جب تک شیخ پر عاشق نہیں ہوگے اللہ پر عاشقی نہیں آسکتی، جس کو شیخ پر فدا ہونا نصیب نہیں ہوگا اس کو اللہ پر فدا ہونا بھی نصیب نہیں ہوگا۔ اُمت میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے بڑے عاشق حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے تو ان سے بڑا اللہ کا بھی کوئی عاشق نہیں تھا۔ چناں چہ حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بارے میں خود سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے صدیق کو اتنا اونچا مقام جو حاصل ہوا کہ ان کا ایمان اور ان کا تعلق مع اللہ سارے صحابہ کے ایمان سے زیادہ قوی ہے، میری اُمت کے صحابہ کا اور تمام نبیوں کے صحابہ کا ایمان اگر ترازو کے ایک پلڑے میں رکھا جائے اور صدیق اکبر کا ایمان دوسرے پلڑے میں رکھا جائے تو میرے صدیق کے ایمان کا پلڑا بھاری ہوجائے گا، میرے صحابہ کا ایمان اور تمام انبیاء کے صحابہ کا ایمان میرے صدیق کے ایمان کو نہیں پاسکتا۔ علامہ زبیدی رحمۃ اللہ علیہ نے اتحاف السادۃ المتقین میں بکر بن عبد اللہ المزنی رحمۃ اللہ علیہ کا قول نقل کیا ہے:مَا فُضِّلَ اَ بُوْبَکْرِنِالنَّاسَ بِفَضْلِ صَلٰوۃٍ وَّ بِکَثْرَۃِ صِیَامٍ وَّلَا بِکَثْرَۃِ رِوَایَۃٍ وَّفَتْوَیٰ وَّکَلَامٍ وَّلٰکِنْ بِشَیْءٍ وُّقِّرَ فِیْ صَدْرِہٖ ؎ میں الف لام استغراق کا ہے لہٰذا اس میں حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر تمام نبیوں کے اصحاب شامل ہیں یعنی غیر نبی سب اس میں شامل ہیں، نبی شامل نہیں ہیں کیوں کہ نبی دوسرے انسانوں سے ممتاز ہوتے ہیں وہ بَشَرٌ مِّثْلُکُمْتو ہیں مگر یُوْحٰٓی اِلَیَّ؎سے وہ دوسرے انسانوں سے ممتاز ہیں۔ پس انبیاء کے ایمان کو کوئی امتی نہیں پاسکتا اس لیے یہاں’’اَلنَّاسْ‘‘ سے تما م غیر نبی مراد ہیں۔ توحضرت ابوبکر صدیق تمام انسانوں پر کثرتِ عبادت کی وجہ سے فضیلت نہیں دیے گئے۔ بعض صحابہ ان سے کہیں زیادہ عبادت کرتے تھے لیکن حضرت صدیق اکبر سے افضل نہیں ہیں۔ معلوم ہوا کہ وجۂ فضیلت ان کی عبادت نہیں ہے۔ ------------------------------