آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میرے سفرنامہ میں دنیا کے حالات اور جغرافیائی معلومات وغیرہ نہ لکھنا بلکہ مجھ سے جو اللہ کی محبت کی باتیں سنتے ہو وہی تحریر کرنا۔ لہٰذا ہمیشہ کی طرح اس بار بھی احقر دورانِ سفر مختلف مقامات پر ہونے والے حضرت والا دامت برکاتہم کے ارشادات کو حضرت والا کی برکت سےمحفوظ کرتا رہا، پھر سفر سے واپسی پر ان کی اشاعت کے لیے ان پر کام شروع کردیا۔ اب الحمدللہ!یہ کام تکمیل کو پہنچ چکا ہے اور اس سفر نامہ کو افادۂ عام کے لیے شایع کیا جارہا ہے۔ اللہ تعالیٰ شرفِ قبولیت سے نوازے اور اسے حضرت والا دامت برکاتہم کے لیے بلند درجات کا ذریعہ اور احقر اور جملہ معاونین کے لیے سببِ مغفرت و صدقۂ جاریۂ بنائے اورحضرت والا کا سایۂ عاطفت ہمارے سروں پر تاحیات قائم رکھے، آمین۔ احقر سید عشرت جمیل میرؔ عفا اللہ عنہ خادمِ خاص حضرت والا دامت برکاتہم ۱۳؍محرم الحرام ۱۴۳۴ھ، ۲۸ ؍نومبر ۲۰۱۲ء ؤؤؤ