آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْ مَالِہٖ وَ وَلَدِہٖ وَ اَطِلْ عُمْرَہٗ وَ اغْفِرْ ذَنْبَہٗ؎ یہاں بھی مال کو مقدم فرمایا، کیوں کہ حدیث مقتبس ہوتی ہے قرآنِ پاک سے، اﷲ کا نبی اﷲ کے کلام سے مضمون لیتا ہے لہٰذا آپ نے ویسے ہی فرمایا کہ اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْ مَالِہٖ اے اﷲ! اس بچے کے مال میں برکت دے۔ اب دس سال کے بچے کو کہا جائے کہ اے اﷲ اس کو خوب اولاد دے، تو وہ سوچے گا کہ ان کو کہاں سے کھلائیں گے؟ اس لیے سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا:اَللّٰھُمَّ بَارِکْ فِیْ مَالِہٖ وَ وَلَدِہٖ اے اﷲ! اس بچے کے مال میں برکت دے اور اس کی اولاد میں برکت دے وَاَطِلْ عُمْرَہٗ اس کی عمر بڑھا دے وَاغْفِرْ ذَ نْبَہٗ اس کے گناہوں کو معاف فرما دے۔ دیکھو! کیسی دعا ہے؟ یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا ہے۔ حضرت انس رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ مجھ کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا ایسی لگی کہ میرے مال میں اتنی برکت ہوئی کہ مدینے والے جب کھجور لگاتے تھے تو پورے سال میں ایک فصل ہوتی تھی اور وہی پودا میں لگاتا تھا تو دو فصل ہوتی تھی۔ ان کے ساتھ یہ عجیب معاملہ تھا۔ مدینے کے اور لوگ جو درخت لگاتے تھے اگر یہ اسی کو اکھاڑ کے لگادیتے تھے تو بھی دو فصلیں آنے لگتی تھیں،یہ حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کی دعا کا اثر تھا۔ اور اولاد اتنی ہوئی کہ فرماتے ہیں:دَفَنْتُ مِنْ صُلْبِیْ مِأَۃً اِلَّا اثْنَیْنِ میں نے اپنی دو کم سو یعنی نائن ٹی ایٹ اولاد کو جو میری پیٹھ سے تھی خود دفن کیا یعنی ان کی اتنی زیادہ عمر ہوئی کہ اٹھانوےاولاد کو خود دفن کیا، اور فرمایا کہ میں اتنا زندہ رہا کہ جیتے جیتے تھک گیا۔ چناں چہ یہ بصرہ کے آخری صحابی ہیں، ان کے انتقال کے بعد بصرہ صحابہ سے خالی ہوگیا۔ حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ جب اﷲ کے نبی کی تینوں دعائیں قبول ہوگئیں تو میں اَرْجُو الرَّابِعَۃَ چوتھی دعا وَاغْفِرْ ذَنْبَہٗ کی امید رکھتا ہوں کہ اﷲ میرے گناہ کو بھی معاف فرما دے گا۔ تو میں عرض کررہا تھا کہ یہ دعا یاد کرلو : اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنْ جَھْدِ الْبَلَاءِ وَ دَرْکِ الشَّقَاءِ وَسُوْءِ الْقَضَاءِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَاءِ ملّا علی قاری رحمۃ اﷲ علیہ نے مرقاۃ شرح مشکوٰۃ میں لکھا ہے کہ محدثین نے جَھْدِ الْبَلَاءْکی دو شرح کی ہیں، ایک شرح میں نےبتادی کہ قِلَّۃُ الْمَالِ وَکَثْرَۃُ الْعِیَالِ مال کم ہے اور بچے دھڑا دھڑ ہورہے ہیں، اور ------------------------------