آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
مل جائے گی تو جتنے گناہ ہیں ان کے چھلکوں کو آپ خود توڑ کر باہر بھاگ جاؤ گے اور اﷲ کا شکر ادا کروگے۔ آہ! اﷲ کا انتظام دیکھو کہ کہاں کراچی کہاں ملاوی کا یہ جنگل! مگر جس کی قسمت میں یہاں بیعت ہونا لکھا تھا وہ یہاں جھیل کے کنارے بیعت ہوا۔ اب دیکھو لیسٹر والا یہاں آکے بیعت ہوا۔ جس کی قسمت میں جس نعمت کے ملنے کاجو وقت لکھا ہے وہ نعمت اس وقت میں مل جائے گی ؎ جسے آپ کا با خبر دیکھتے ہیں اسے غیر سے بے خبر دیکھتے ہیں آخر میں ایک مزاحیہ بات سناتا ہوں کہ ایک معشوق نے اپنے عاشق سے کہا: تمہیں مجھ سے محبت تو ہے، مگر خط کیوں نہیں لکھتے؟ تو اس نے کہا کہ ہمارے قلم میں روشنائی ہی نہیں ہے۔ تو معشوق نے کہا ؎ قلم میں جب نہیں تھی روشنائی تو پھر کیوں کی تھی مجھ سے آشنائی