آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
سے مشورہ کرو کہ داڑھی بڑھ نہیں رہی ہے، ان شاء اﷲ وہ ایسا نسخہ بتائے گا کہ داڑھی بڑھ جائے گی۔ تو آج ہی سے دو رکعات تہجد کی نیت سے پڑھنا شروع کردو، اگر چار پڑھ لو تو اور اچھا ہے، چھ پڑھ لو اور اچھا ہے، مگر میں کم بتاتا ہوں تا کہ امت کو گھبراہٹ نہ ہو، اگر کوئی سستی کا سمندر بھی ہو تو وہ بھی پڑھ لے اور قلندر ہوجائے اور ان شاء اﷲ تعالیٰ قیامت کے دن قسمت کا سکندر بھی ہوگا۔ ہمارے بزرگوں نے ہم کو سبق دیا ہے کہ جب بچہ قرآن شریف پڑھے تو اس کو کرسی پر بٹھاؤ، کیوں کہ اس کے منہ سے قرآنِ پاک نکل رہا ہے، اس کی عزت کرو، قرآن پاک پڑھنے والا اوپر ہو اور سامعین نیچے ہوں۔ حفظِ قرآن کی برکت سے دعا قبول ہوتی ہے لہٰذا اپنے اپنے مقاصد کو دل میں سوچ لو تاکہ جامع دعا ہو، دیر تک دعا کا موقع نہیں ہے اور میں کمزور بھی ہوں سب اپنے اپنے دل میں نیت کرلو، جس کو جو ضرورت ہو اپنا اپنا غم، اپنی اپنی فکر، اپنا اپنا ٹینشن اینڈڈپریشن اور اپنی اپنی حاجتوں کی دل میں نیت کرلو۔ اب دعا کرتا ہوں کہ اے اﷲ! جو بچے یہاں حافظ ہوئے ان کی برکت سے ہم سب کی تمام جائز حاجتیں پوری فرما، ہم سب کو نیک ارادوں میں با مراد فرما اور ہماری سب سے بڑی مراد یہ ہے کہ آپ ہمیں اپنا قرب اور اپنی رضا نصیب فرما کر ہم سب کو اﷲ والا اور اپنے گروہِ دوستاں میں داخل فرمادیں اور اپنی ہر قسم کی نافرمانی سے ہماری حفاظت فرمائیں، اے اﷲ! ہماری دنیا بھی بنا دیں، آخرت بھی بنا دیں اور سارے عالم کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائیں،سارے عالم کے مسلمانوں کو دونوں جہاں کی عافیتوں سے مالا مال فرما دیں اور اہلِ کفر کو اہلِ ایمان بنا دیں اور اختر کو اور جملہ اہلِ ایمان کو عافیت دارین نصیب فرمادیں، چیونٹیوں پر رحم فرما دیں بلوں میں، مچھلیوں پر رحم فرما دیں دریاؤں میں اور جانوروں پر رحم فرما دیں صحراؤں میں اور پرندوں پر رحم فرما دیں فضاؤں میں، اے اﷲ! اپنی رحمت کا بحرِ ذخّار اور اپنی رحمت کے آبشارِ غیر محدود کو سارے عالم میں برسا دیں ؎ دست بکشا جانبِ زنبیلِ ما آفریں بر دست و بر بازوئے تو وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ