آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کو دیکھیں گے، یہ شخص غیراللہ کا طالب ہے، اس کی تو بنیاد ہی میں غیراللہ ہے تو یہ کیسے مولیٰ کو پائے گا؟ اس لیے اللہ تعالیٰ ہم سب کو اخلاص عطا فرمائے۔ اللہ والوں کے ساتھ رہو یا اللہ والوں کے خادموں اور غلاموں کے ساتھ رہو تو مولیٰ ہی کو مقصود بناؤ۔ یہ تصور بھی قرآنِ پاک سے ثابت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جو میرے عاشق ہیں وہ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ ہیں حالاً اور استقبالاً۔ یُرِیْدُوْنَمضارع ہے اور مضارع میں حال اور استقبال دونوں زمانے ہوتے ہیں یعنی موجودہ زمانہ میں بھی ان کے دل میں اللہ ہے اور آیندہ بھی میں ہی ان کے قلب میں رہوں گا۔ ان کے دل میں کسی زمانے میں میرے علاوہ کسی اور کی نیت نہیں ہوتی یعنی ان کے دل میں کبھی یہ نیت نہیں ہوتی کہ چل کر کسی لیلیٰ کو دیکھیں گے، اس کا نام ایمان ہے۔ بس یہ اللہ سے مانگو کہ جب ہم اپنے بزرگوں کے ساتھ سفر کریں تو ہم حالاً اور استقبالاً اللہ کو اپنا مراد بنائیں۔ اصلی مرید وہ ہے جو یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ ہو، جس کے دل میں اللہ مراد ہو۔ یَدْعُوْنَ رَبَّھُمْکے فوراًبعد یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗ؎ نازل فرماکر اللہ تعالیٰ نے بتادیا کہ صرف ذکرو تہجد بھی کافی نہیں جب تک اخلاص نہ ہو۔ یہ صحابہ یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗہیں۔ ان کے قلب میں صرف میرا ارادہ ہے، میں ان کا مراد ہوں، یہ میرے مرید ہیں۔ مرید کےمعنیٰ ہیں ارادہ کرنے والا، اپنے ہر لمحۂ حیات میں وہ اللہ تعالیٰ کی ذات کا ارادہ رکھتے ہیں کہ میرا مولیٰ مجھ سے راضی ہو اور یَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللہِ وَرِضۡوَانًا؎ اور میرے فضل اور میری رضا کو ہر وقت ڈھونڈتے رہتے ہیں کہ میں کیا عمل کرلوں کہ میرا اللہ مجھ سے خوش ہوجائے اور ڈرتے رہتے ہیں کہ کوئی عمل ایسا نہ ہوجائے جس سے میرا قلب گندا ہوجائے اور میرا مولیٰ مجھ سے ناراض ہوجائے۔ یہ بات اپنے احباب سے خصوصی طور پر کہتا ہوں، کیوں کہ ابھی سفر کرنا ہے، ابھی ڈربن جانا ہے، ملاوی جانا ہے کہ جہاں بھی رہو یُرِیْدُوْنَ وَجْھَہٗکا مراقبہ کرو کہ ہم اللہ کے لیے چل رہے ہیں، اللہ کی ذات کو مراد بناؤ، دل کے گوشہ میں بھی ایسا خیال نہ آنے دو، شیطان وسوسہ بھی ڈالے تب بھی کہو کہ اے اللہ! ہم آپ ہی کو مقصد بناکر چل رہے ہیں۔ بس میں چلو یا ریل میں چلو یا ہوائی جہاز میں چلو اپنے ہرعمل سے، اپنی آنکھوں کی ہر نظر سے ثابت کردو کہ آپ ہی ہماری مراد ہیں، اس لیے ہم کسی گوری کالی کو نہیں دیکھتے۔ پھر ------------------------------