آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
خبیث ہوکہ عطر کی دکان میں بھی گو کی ڈبیہ ساتھ رکھتا ہو کہ دو چار گھنٹے کے بعد نکالی اور سونگھ لی تو کیا اس کی اِصلاح ہوسکتی ہے؟ اگر میں دیکھتا ہوں کہ کوئی کسی حسین لڑکے یا لڑکی کو دیکھ رہا ہے، تو مجھے ایسا صدمہ ہوتا ہے کہ جیسے میرا ہارٹ فیل ہوجائے گا اور مجھے اللہ تعالیٰ کے غضب سے ڈر لگتا ہے کہ ایسوں کے ساتھ رہنے سے کہیں غضب نازل نہ ہوجائے، کیوں کہ جہاں عذاب نازل ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہاں صحابہ سے فرمایا کہ جن لوگوں نے اس معذّب بستی کے پانی سے آٹا گوندھ لیا وہ پھینک دو، کیوں کہ یہاں عذاب نازل ہوا ہے اور آپ نے سر جھکالیا اور منہ پر کپڑا ڈال دیا اور فرمایا کہ روتے ہوئے گزر جاؤ، یہاں عذاب آیا ہے۔ تو جس عمل پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے، تو جب لعنت آتی ہے تو وہ گرد و پیش کو بھی متأثر کرتی ہے، تو بدنظری کرنے والے کو خاص ہدایت کردو کہ تم اپنی لعنت کو متعدی مت کرو، ساتھ رہو اور صحیح رہو پھر دیکھو کیا ملتا ہے۔ اور اگر یہی لعنتی کام کرنا ہے تو یہاں سے بھاگ جاؤ، کیوں ساتھ رہتے ہو؟ دھوکا دیتے ہو اپنے نفس کو بھی اور مخلوق کو بھی۔ رَفِیْق فِی السَّفَر کو رَفِیْق فِی الْعَمَلہونا چاہیے۔ خالی رفیقِ بریانی اور رفیقِ سموسہ نہیں ہونا چاہیے وَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًارفاقت سے مراد رفاقت صراطِ مستقیم ہے اور صراطِ مستقیم کیا ہے؟ صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡ ہے، یہ منعم علیہم کا راستہ ہے یعنی اُن بندوں کا راستہ جن پر انعام نازل ہوا،اورمنعم علیہم کون ہیں؟اُولٰٓئِکَ مَعَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمَ اللہُ عَلَیۡہِمۡ مِّنَ النَّبِیّٖنَ وَالصِّدِّیۡقِیۡنَ وَالشُّہَدَآءِ وَالصّٰلِحِیۡنَنبیّین، صدّیقین، شہداء و صالحین ہیںوَحَسُنَ اُولٰٓئِکَ رَفِیۡقًا؎ یہ بہت اچھے رفیق ہیں۔ کیوں؟ کیوں کہ ان کی رفاقت سے تم کو سیدھا راستہ اللہ کا مل جائے گا۔ صِرَاطَ الَّذِیۡنَ اَنۡعَمۡتَ عَلَیۡہِمۡصراطِ مستقیم کا بَدَلُ الْکُلْ مِنَ الْکُلْہے یعنی ان انعام یافتہ بندوں سے تم بالکل اللہ کا راستہ پا جاؤگے۔؎ تو ظاہر بات ہے کہ صراطِ مستقیم مطلوب و مقصود ہونا چاہیے اور یہ بدنظری کرکے صراطِ مستقیم کا مقصد فوت کررہا ہے لہٰذا علمِ الٰہی میں یہ رفیق نہیں ہے جو اپنے شیخ کے ساتھ رہ کر بھی اِدھر اُدھر بدنظری کرلیتا ہے، بلکہ دل میں نیت ہو کہ طرح طرح کے نمکینوں کو دیکھیں گے، طرح طرح کی لیلاؤں کو دیکھیں گے، ایک جگہ سے تو مزہ نہیں آرہا ہے۔ بعض لوگوں کے دل میں یہ مرض پکڑا گیا ہے کہ وہ شیخ کے ساتھ سفر اسی لیے کرتے ہیں کہ مختلف پلیٹ فارموں پر، مختلف اسٹیشنوں پر، مختلف ایئرپورٹوں پر لندن کا مال، افریقہ کا مال، امریکا کا مال، باربڈوز کا مال دیکھیں گے، طرح طرح کی لیلاؤں اور طرح طرح کے نمکینوں ------------------------------