آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میری آہ کو رائیگاں کرنے والو میرے ساتھ یہ بے وفائی نہ کرنا لہٰذا اختر سے جتنے لوگ بیعت ہیں اختر اپنے نفس سے اور آپ سب سے درد ِدل سے کہتا ہے کہ دیر مت کرو۔ آہ! کس حدیث سے آج استدلال ہوا ہے کہ جہاں سایہ بھی ہو اور دھوپ بھی ہو وہاں مت بیٹھو، کیا مطلب؟ کہ اﷲ تعالیٰ کی نافرمانی اور فرماں برداری دونوں کو مرکب مت کرو، ہمت سے کام لو۔ حکیم الامت نے فرمایا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ میں نظر بچانے میں بڑا کم ہمت ہوں، ہمیشہ سے حسینوں کو دیکھنے کا عادی ہوں، حسن کودیکھنے پر مجبور ہوجاتا ہوں تو حکیم الامت حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ ایک جوتا مارنے والا مسٹنڈا اس کے ساتھ ہو او رکہے کہ یہ میری بیٹی اور یہ میرا بیٹا ہے او رمیں ایس پی ہوں اور اس کے ہاتھ میں پستول بھی ہے اور جوتا بھی رکھتا ہے اور کہتا ہے کہ اب ذرا میری بیٹی کو جو بہت ہی نمکین ہے اور بیٹا بھی نہایت حسین اور نمکین ہے دیکھ کر دِکھاؤ کیوں کہ سنا ہے کہ آپ بدنظری کے بہت پرانے مریض ہیں، آپ کو یہ احساس ہے کہ اب میں مقامِ مجبوریت پر فائز ہوں کیوں کہ میں حسینوں کو دیکھ کر پاگل ہوجاتا ہوں، مجبور ہوجاتا ہوں تو آج مجھے آپ کے مقامِ مجبوریت کا مشاہدہ کرنا ہے، لیکن یہ مقامِ مجبوریت کا احساس آج آپ کو مقامِ محرومیت پر موت دے دے گا۔ یاد رکھو! کسی عمر میں کوئی بھی ہرگز مجبور نہیں ہوتا، صرف ہمت سے کام لو، مرتے دم تک تقویٰ فرض ہے یا نہیں؟ تو معلوم ہوا کہ مرتے دم تک بندہ کسی ایسے موڑ پر نہیں آسکتا جہاں تقویٰ کی ہمت ختم ہوجائے ؎ فراقِ شیخ میں کھویا گیا قرار مرا یہ کیسے موڑ پہ لے آیا مجھ کو پیار مرا لہٰذا پھر کہتا ہوں کہ اﷲ اختر کو بھی اورآپ کو بھی اس قابل کردے کہ غیر اﷲ کے سائے اور اندھیرے بالکل ختم ہوجائیں اور ہمارا دل چودہویں کے چاند کی طرح پورا روشن ہوجائے اور ہمارا چہرہ حاملِ نسبتِ اولیائے صدیقین کے قلب کا ترجمان ہو جائے۔ میں دل سے اپنے لیے بھی اور آپ کے لیے بھی دعا گو ہوں اور دردِ دل سے منتظر بھی ہوں کہ اﷲ مجھے بھی یہ مقام دے او رآپ سب کو یہ مقام جلد دے دے اور جب تک یہ مقام نصیب نہ ہوجائے موت نہ آئے اور دل سے ارادہ کرلو کہ اپنے مولیٰ کو ناراض کرکے حرام لذت کی کشید کی عادتِ خبیثہ پر عمل نہیں کرنا ہے، چاہے ہمیں چٹنی روٹی پر گزارہ کرنا پڑے۔ اوّل تو اﷲ تعالیٰ ارحم الراحمین