آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
ہے، اسی لیے حکیم الامت نے ریا کے معاملے میں لِغَرَضٍ دُنْیَوِیٍّ کی عبارت بڑھا دی(اَلْمُرَااٰۃُ فِی الْعِبَادَاتِ لِغَرَضٍ دُنْیَوِیٍّ) جو نیک کام دکھائے اور اس سے کوئی دنیاوی مطلب ہو۔ اور اگر اﷲ کے لیے کوئی دکھائے جیسے علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے تفسیر روح المعانی میں لکھا کہ حَسۡبِیَ اللہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّا ہُوَ ؕ عَلَیۡہِ تَوَکَّلۡتُ وَ ہُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِیۡمِ؎ سات مرتبہ پڑھنے کا یہ عمل میں برسہا برس سے کررہا ہوں وَھٰذِہِ الْاٰیَۃُ وِرْدُ ھٰذَا الْفَقِیْرِ مُنْذُ سِنِیْنَ وَلِلہِ الْحَمْدُ۔؎ تو انہوں نے اپنا یہ عمل اس لیے دِکھایا تاکہ اُمت بھی اس پر عمل کرے، تو یہ ریا نہیں ہے، اس لیے ریا کی تعریف یاد کرلو بلکہ علماء دین سے گزارش کرتا ہوں کہ لکھ لیںاَلْمُرَااٰۃُ فِی الْعِبَادَاتِ لِغَرَضٍ دُنْیَوِیٍّ دنیاوی مطلب پورا کرنے کے لیے دکھاوا کرنا، لیکن اگر پیر نیک عمل دکھاوے کے لیے کرے، مثلاً سب کے سامنے تہجد پڑھے تاکہ اور لوگ بھی اس کی اقتداء کریں یا کوئی اور نیک کام اﷲ کے لیے دکھانے کے لیے کرے تو حکیم الامت مجدد الملت مولانا اشرف علی صاحب تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں رِیَاءُ الشَّیْخِ اَفْضَلُ مِنْ اِخْلَاصِ الْمُرِیْدِ شیخ کا دِکھاوا مرید کے اخلاص سے افضل ہے، کیوں کہ اس کی نیت یہ ہے کہ ہمارے احباب بھی اس پر عمل کریں۔ سب لوگ اﷲ تعالیٰ سے دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ قبول فرمائے اور ہم سب کو سر سے پیر تک جلد ولی اﷲ بنادے یعنی سر سے پیر تک اﷲ ہماری صورت اور سیرت کو اپنے پیار کے قابل بنا دے، جیسے کوئی بیٹی کا بیاہ کرتا ہے تو اس کا بیوٹی پارلر کرتا ہے تا کہ میری بیٹی کو دیکھ کر داماد خوش ہوجائے۔ اختر اپنے دوستوں کا روحانی بیوٹی پارلر کررہا ہے تا کہ جب قیامت کے دن اﷲ کے سامنے کھڑا ہو میرا مرید اورمیرا دوست تو اﷲ تعالیٰ خوش ہوجائے۔ اﷲ ہم سب کو صورت اور سیرت دونوں اچھی دے دے، مرنے سے پہلے پہلے ہم سب کو اپنا دوست بنا لے اور ہمیں ولی اﷲ بناکر اٹھائے، کیوں کہ ایک دن دنیا تو یہیں رہ جائے گی اور ہمیں اکیلے جانا پڑے گا، نہ مرسڈیز جائے گی، نہ رین جائے گا، نہ مکان جائے گا، نہ تالاب جائے گا جس کو آپ انگریزی میں سوئمنگ پول کہتے ہیں۔غرض ہمارے دل بہلانے کی جتنی بھی چیزیں ہیں سب ہم سے ہٹنے والی ہیں، لہٰذا اُس سے دل بہلاؤ جو زمین کے اوپر بھی ہے زمین کے نیچے بھی ہے، عالمِ برزخ میں بھی ہے میدانِ قیامت میں بھی ہے اور جنت میں ------------------------------