آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
وقت غم اُٹھاتے ہیں، تو اﷲ کو ایسے دل پر پیار نہ آئے گا جو ان کے لیے اپنا دل توڑے اور اﷲ کے قانون کا احترام کرے؟ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے کہ جو بدنظری کرتا ہے، حسینوں کا نمک چکھتا ہے وہ نمک حرام ہے لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَوَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎ اے خدا! ان لوگوں پر لعنت نازل فرما۔ تو جس پر لعنت نازل ہوگی نہ اس کے عمل میں برکت آئے گی نہ وہ سرکاری کام کے لیے قبول ہوگا۔ اﷲ تعالیٰ سرکاری کام یعنی دین کی خدمت ان بندوں کی قبول فرماتے ہیں جو اس سرکار کے وفادار ہوتے ہیں اوریہ وفاداری کے خلاف ہے کہ اﷲ تعالیٰ کو ناراض کرکے حرام لذت دل میں استیراد، درآمد اور امپورٹ کرے ؎ سر شکستہ نیست ایں سر را مبند چند روزے جہد کن باقی بخند بس چند دن کی محنت ہے پھر نظربچانے کی عادت بن جائے گی۔ دیکھیے آپ عطر کی دکان میں نوکری کر رہے ہیں، اب جہاں گو کے کنستر ہوں وہاں آپ جاسکتے ہیں؟ تواﷲ والے عطر کی دکان ہیں، اﷲ کی محبت کی خوشبو ان کی صحبت میں ہے، چند دن ان کے مشورے پر عمل کرلوان شاء اﷲ جب مولیٰ مل جائے گا، اﷲ مل جائے گا تو گناہ کر نے میں زمین وآسمان تم کو تنگ معلوم ہوں گے اور سارے حسینوں کے گراؤنڈ فلور کی گندگیاں نظر آئیں گی،یہ سب حسن اوپر ہی اوپر ہے، گراؤنڈ فلور میں پیشاب پاخانہ بھرا ہوا ہے۔ بس اب تقریر ختم کرتا ہوں، کیوں کہ کھانے کا بھی وقت ہوگیا ہے، بعضوں کو بھوک لگی ہوگی تو ایسا نہ ہو کہ دل ہی دل میں مجھے کوستے ہوں کہ جلدی تقریر ختم ہو۔ میں آپ لوگوں کے کوسنے سے کوسوں دور بھاگنا چاہتا ہوں۔ دعا کرو کہ اﷲ تعالیٰ عمل کی توفیق دے اور ہم سب کو اﷲ اپنے پیاروں کی محبت عطا فرمائے۔ سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم نے مانگا ہے وَحُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَاے اﷲ! جو تیرے عاشق ہیں مجھ کو ان کی محبت نصیب فرما۔ نبی ہو کر، سید الانبیاء صلی اﷲ علیہ وسلم ہو کر اﷲ کے عاشقوں کی محبت مانگ رہے ہیں، اور جب یہ چیز مل جاتی ہے تو اﷲ بھی مل جاتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ہم سب کو اپنے عاشقوں کی محبت عطا فرمائے اور اﷲ والی حیات نصیب فرمائے اور ہم سب کے نصیبوں کو نصیبِ دوستاں بنائے، نصیبِ اولیاء بنائے، نافرمانوں کی لعنتی حیات سے ہم سب کو نکال کر اپنی فرماں برداری کی محبت عطا فرما ئے اور ہماری دنیا بھی بنا دے اور آخرت بھی بنا دے اور ------------------------------