آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
یہ واقعہ میرے ایک مریض کے ساتھ پیش آچکا ہے، وہ ایک پاؤ بادام کھاگیا اور رات بھر لنگی کرتا اُتار کر گھر میں ٹہلتا رہا، شکر ہے کہ باہر نہیں نکلا، صبح کپڑے پہن کر میرے پاس آیا کہ گرمی لگ رہی ہے۔ میں نے کہا کہ دن بھر لسی پیو، آج روٹی مت کھانا، بس دہی لسی اور اسپغول کی بھوسی، دن بھر اس کو یہی پلایا تو ٹھیک ہوگیا۔ تو جس طرح دنیاوی دوا اگر ڈاکٹر اور حکیم کی مرضی کے خلاف زیادہ کھا لے تو گرمی پیدا ہو جاتی ہے، تو شیخ کے مشورے کے خلاف اس ظالم نے چوبیس ہزار مرتبہ اﷲاﷲ کیا تو کنویں میں کود پڑاپھر اس کو نکالا گیا اور حضرت حکیم الامت نے بہت ڈانٹ لگائی کہ اگر تو مر جاتا تو پولیس اشرف علی کو گرفتار کرتی کہ تم کیسے پیر ہو کہ مریدوں کو مار ڈالتے ہو۔ شیخ کو تھوڑا بہت طبیب بھی ہونا چاہیے، لہٰذا اتنا وظیفہ مت بتاؤ کہ مرید کا دماغ غیر معتدل ہوجائے اور بیوی بچوں سے لڑے کہ تم لوگوں کو کیا ہوگیا ہے؟ جانتے نہیں ہو کہ میں ذکر کرتا ہوں، مجھے جلال چڑھا ہوا ہے، اور جب آلو خریدتا ہے تو ٹھیلے والے سے بھی کہتا ہے کہ دو آلو زیادہ ڈال دو، دیکھتے نہیں ہو میری آنکھ، رات بھر کا جاگا ہوا ہوں، جلا کر خاک نہ کردوں تو داغ نام نہیں۔ یہ کیا ہے؟ تصوف آلو کھانے کے لیے ہی رہ گیا ہے؟ لہٰذا مرید کے مزاج کو معتدل رکھنا شیخ پر فرض ہے کہ اپنے مریدوں کو اخلاق سکھائے کہ اپنی بیویوں کو پیار کرو، جس گال کو چومتے ہو وہاں طمانچہ مت مارو، اگر ان سے خطائیں ہوجائیں تو ا س کو معاف کردو اور اگر کم خوبصورت ہے اور باہر کی ذرا زیادہ نمکین نظر آئی تو فوراً کہو کہ اے اﷲ! میری بیوی میری لیلیٰ ہے۔ اس پر اختر کا فارسی شعر ہے ؎ زوجۂ من بہرِ من لیلائے من کہ مرا د ادست او مولائے من میری لیلیٰ تو میری بیوی ہے اور یہ کس نے دی ہے؟ میرے مولیٰ نے دی ہے۔ اور پھر حدیث شریف کا وعدہ ہے کہ جنت میں مسلمان عورتیں حوروں سے زیادہ خوبصورت کر دی جائیں گی، لہٰذا چند دن صبر کر لو۔ اگر کالی زمین سے سونا نکل آئے تو یہ کیسی زمین ہے اور اگر سفید زمین سے سانپ نکل آیا تو کیا ہوگا؟ اس لیے وائٹ کلر مت دیکھا کرو۔ بعضے وائٹ کلر کی بیویوں سے ایسے نالائق لڑکے پیدا ہوئے کہ باپ کو ستا ستا کر موت کے قریب کر دیا، اور کالی کلوٹی بیویوں سے اولیاء اﷲ پیدا ہوئے، اس لیےیہ دیکھو کہ زمین کے اندر پیداوار کیا ہے؟ اس کا کالا گورا رنگمت دیکھو۔ اوراﷲتعالیٰ نے عورتوں کے لیے سفارش نازل فرمائی ہے عَاشِرُوْھُنَّ بِالْمَعْرُوْفِ ان کے ساتھ بھلائی سے پیش آؤ۔ کتنے اولیاء اﷲ صرف بیوی کے صبر سے ولی اﷲ ہوئے ہیں۔ ایک آدمی کی