آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
شکل بنانے کی توفیق دیتے ہیں اور اس کو اچھے اخلاق، اچھے اعمال اختیار کرنے کی توفیق دیتے ہیں، اﷲ تعالیٰ ہماری صورت کو بھی اپنے پیار کے قابل بنا دے اور ہماری سیرت یعنی عادت کو بھی اپنے پیار کے قابل بنا دے۔ تو جب آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے مسجدِ نبوی کے منبر پر یہ آیت تلاوت فرمائی تو حضراتِ صحابہ نے پوچھا کہ یارسول اﷲ(صلی اﷲ علیہ وسلم)! اﷲ تعالیٰ جو فرما رہے ہیں کہ اس کا سینہ کھول دیتے ہیں، تو مَا ھٰذَا الشَّرْحُ اس کی شرح کیا ہے؟ سینہ کیسے کھلتا ہے؟ آپ نے فرمایا اِنَّ النُّوْرَ اِذَا قُذِفَ فِی الْقَلْبِجب اﷲ تعالیٰ کا نور دل میں آتا ہے اس کا دل بھی بڑا ہوجاتا ہے۔ اﷲ بڑا ہے یا نہیں؟ تو جس کے دل میں اﷲ آتا ہے اس کا دل بھی بڑا ہوجاتا ہے اور اسے جان دینا بھی آسان ہوجاتا ہے۔ ایک راجہ نے ایک غریب جھونپڑی والے سے کہا کہ میں تجھے اپنا دوست بناتا ہوں، اس نے کہا کہ حضور آپ تو ہاتھی پر آئیں گے اور میرا گھر چھوٹا سا ہے تو نہ ہم رہیں گے نہ ہماری جھونپڑی رہے گی۔ اس نے کہا کہ میں جس کو اپنا دوست بناتا ہوں اس کا گھر بھی بڑا بناتا ہوں۔ تو جب وہ انسان ہو کر اپنے دوستوں کا گھر بڑا بناتا ہے تواﷲ تعالیٰ جس سے دوستی کرے گا اس کا دل بھی بڑا بنائے گا، وہ اس کے دل کو اپنی محبت کے قابل بنادیتا ہے، اس کو اپنی محبت کے اعمال کی توفیق دیتا ہے اور اپنے غضب اور قہر اور نافرمانی اور ناراضگی کے اعمال سے حفاظت نصیب کرتا ہے۔ تو حضراتِ صحابہ نے پوچھا کہ جب اﷲ کا نور دل میں آتا ہے تو سینہ کھل جاتا ہے اور دل بڑا ہوجاتا ہے، لیکن اس کی علامت اور پہچان کیا ہے؟ کل کو کوئی کافر بھی کہہ سکتا ہے کہ میرے دل میں اتنا اُجالا ہے اتنا نور آگیا ہے کہ میری تو چمڑی اور کھال بھی چمک رہی ہے تو صحابہ کرام نے سوال کیا کہ کیسے معلوم ہو کہ اﷲ تعالیٰ ہم کو اپنے پیار کے قابل بنانا چاہتا ہے؟ اراء ۃ الطریق اور بالغِ منزل ہونے کی علامت کیا ہے؟ کہ اﷲ تعالیٰ اس بندے سے محبت فرماتے ہیں۔ تو صحابہ کا احسان ہے کہ قیامت تک کے لیے آج ہمیں علامت مل گئی کہ کس کے دل میں اﷲ کا نور آگیا اور کس کو اﷲ اپنا پیارا بنانا چاہتے ہیں اور کس کو اﷲ اپنے پیار کے اعمال کی توفیق دیتے ہیں۔ تو آج سے چودہ سوبرس پہلے مسجدِ نبوی میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اﷲ کے پیارے بندوں کی تین علامات بیان کردیں جن کو آج اختر اﷲ کے کرم اور اﷲ کی توفیق سے اس مسجد میں بیان کررہا ہے اور آپ سب کی خوش قسمتی ہے کہ آپ کے کان چودہ سو برس پہلے کا حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا مضمون اب سن رہے ہیں، میری زبان بیان کر رہی ہے اور آپ کے کان سن رہے ہیں۔ تو آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے صحابہ! جس کے دل میں اﷲ کا نور آتا ہے، جس کو اﷲ اپنے پیار کے قابل بناتا ہے اس کی تین علامتیں ہیں۔ اگر