آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
کافر بھی عورت سے شادی کرتا ہے، یہ کیا کمال ہوا کہ بیوی حسین مل گئی، سموسے پاپڑ تو کافر بھی کھاتا ہے، ہم نے بھی کھا لیے تو اس میں کیا کمال ہوا؟ بادشاہ تو کافر بھی بن جاتا ہے، بڑی سی بلڈنگ تو کافر بھی بنالیتا ہے، بڑی سی مرسڈیز کار تو کافر کے پاس بھی ہے، برف کا ٹھنڈا پانی اور ہری مرچ تو کافر بھی کھاتا ہے، تو جو نعمت کافروں میں اور اولیاء اﷲ میں مشترک ہو، جو نعمت دوستوں اور دشمنوں میں مشترک ہو وہ ہماری خاص نعمت نہیں۔ دوستوں کی خاص نعمت اﷲ پر ہر وقت فدا رہنا اور قلب کی نظر سے ہر وقت مشاہدۂ تجلیات کرنا ہے۔ علامہ ابنِ حجر عسقلانی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں اَنْ یُّشَاھِدَ رَبَّہٗ بِقَلْبِہٖ حَتّٰی کَاَ نَّہٗ یَرَی اللہَ تَعَالٰی شَاْنُہٗ بِعَیْنِہٖ؎قلب کو اپنے رب کا ایسامشاہدہ نصیب ہوجائے کہ گویا وہ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہے۔ جب بندہ ہر وقت احسانی کیفیت میں ڈوبا رہے پھر کھانے پینے کا مزہ ہے، ہنسنے بولنے کا مزہ ہے۔ جب نسبت الی اﷲ قائم ہو، احسانی کیفیت کا غلبہ ہو تو ہنسنے میں بھی مزہ آتا ہے، بندے کو یہ تصور ہوتا ہے کہ اس وقت ربا خوش ہو رہا ہے کہ میرا بندہ کیسا ہنس رہا ہے، اور غفلت کے ساتھ ہنسنا، نافرمانی کے ساتھ ہنسنا اس کے تبسم پر بھی جوتا مارنے کو دل چاہتا ہے۔ کسی کا لڑکا نافرمان ہو اور مسکرا بھی رہا ہو بولو باپ کا کیا دل چاہتا ہے کہ ایک جوتا اس کی کھوپڑی پر مارو، اور جو ابّا کا لائق بیٹا ہو، ابّا کو خوش رکھتا ہو تو ابّا بھی خوش ہوتا ہے کہ میرا بیٹا خوش ہے، ایسے ہی اﷲ تعالیٰ بھی اپنے مقبول اور پیاروں کے ہنسنے سے خوش ہوتا ہے۔ ایک صحابی کو حضور صلی اﷲ علیہ وسلم نے دعا دی کہ جب تم اﷲ سے ملو تو تم اﷲ کو دیکھ کر ہنس پڑو اور اﷲ تمہیں دیکھ کر ہنس پڑے۔ کیا کہیں، دنیا کے مزے سے مجھ کو مزہ نہیں آتا جب تک کہ اﷲ پر فدا ہونا نصیب نہ ہو، روح ہر وقت خدا پر فدا ہو، اور جب کوئی نعمت حاصل ہو تو فوراً کہو ؎ آپ چاہیں ہمیں یہ کرم آپ کا ورنہ ہم چاہنے کے تو قابل نہیں اﷲ سے غافل ہونا اور اﷲ کی حضوری کا غلبہ نہ رہنا، حق تعالیٰ کی عظمت اور ا ﷲ کے قرب کا غلبہ نہ رہنا یہ حیوانی زندگی ہے۔ اولیائے صدیقین کی کیفیتِ احسانیہ کا لطف دنیا میں کسی کو حاصل نہیں، سلاطین کے تاج و تخت اس کو کیا جانیں؟ اور ناچنے گانے، ہگنے موتنے اور شرابی اور بدکار ان کے قرب کی لذت کو کیا جانیں؟ ان کے منہ میں کباب اور دل پر عذاب ہے۔ ------------------------------