آفتاب نسبت مع اللہ |
س کتاب ک |
|
میں تقریر کی اور کہا کہ اُمت میں تو کفر اور اِرتداد کا کالرا پھیلاہوا ہے اور یہ صوفیا خانقاہوں میں بیٹھے ہوئے بدنظری کے زُکام کا علاج کررہے ہیں، ان کے یہاں بس یہی رٹ ہے کہ نگاہ بچاؤ، نگاہ بچاؤ۔ اُمت کی فکر نہیں جو کفر و اِرتداد میں مبتلا ہو رہی ہے، لہٰذا یہ خانقاہوں میں چھپ کر بیٹھنے کا وقت نہیں ہے، صوفیوں کو چاہیے کہ باہر نکلیں، حفاظتِ نظر کے زُکام کے علاج کو چھوڑیں اور اُمت کو کفر و اِرتداد کے کالرے سے بچائیں۔ یہ سن کر حضرت والا نے ارشاد فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تو چاروں طرف کفر ہی کفر تھا، کفر کا ’’کالرا‘‘جیسا اُس وقت پھیلا ہوا تھا اِس زمانے میں نہیں ہے ۔ اب تو مسلمانوں کی کثرت ہے، اُس وقت تو مسلمان بہت تھوڑے تھے ،لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ سے فرمارہے تھے: زِنَا الْعَیْنِ النَّظَرُ؎ بدنظری آنکھوں کا زِنا ہے، اورلَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ؎ بدنظری کرنے والا اور جو خود کو بدنظری کے لیے پیش کرے یعنی ناظر و منظور پر اللہ کی لعنت ہو، اور لَا تُسْبِلْ؛ فَاِنَّ اللہَ لَا یُحِبُّ الْمُسْبِلِیْنَ ؎ٹخنے مت چھپاؤ، کیوں کہ ٹخنہ چھپانے والوں سے اللہ تعالیٰ محبت نہیں کرتے، اور نماز میں کہنیوں کو کَافْتِرَاشِ الْکَلْبِکتے کی طرح نہ پھیلاؤ۔؎ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تو نہیں فرمایا کہ اے صحابہ! کیا نگاہوں کی حفاظت کے چکر میں پڑے ہوئے ہو اور کیا ٹخنے چھپانے کی فکر میں پڑے ہو اور کیا ایک مشت داڑھی کو اہمیت دیتے ہو؟ دیکھتے نہیں ہو اُمت کفر میں مبتلا ہے ،بدنظری اور ٹخنے چھپانے وغیرہ جیسی چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑو، اُمت کو کفر سے بچاؤ۔ ان مقرر صاحب سے یہ پوچھو کہ اگر یہ احکام دین کا اہم جز نہیں تھے، تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اُس زمانے میں جب کہ کفر کا غلبہ تھا،ان کا حکم کیوں دیا؟ جوشخص نگاہ کی حفاظت نہیں کرتا اس کی تبلیغ، اس کی تدریس، اس کی تصنیف سب عدم قبول کے خطرےمیں ہے۔ اس کا مبلغ ہونا خطرے میں ہے، اس کا مدرّس ہونا خطرے میں ہے، اس کا مصنف ہونا خطرےمیں ہے،کیوں کہ بالفرض اگر اس کی تبلیغ و تصنیف سے سب اللہ والے ہو بھی گئے ، لیکن یہ خود تو نبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی لعنت لَعَنَ اللہُ النَّاظِرَ وَالْمَنْظُوْرَ اِلَیْہِ سے نہیں نکل سکتا۔ اس کی دعوت سے اگرچہ سب رحمت میں آگئے، لیکن یہ خود تو لعنت ہی میں رہے گا جب تک توبہ نہیں کرے گا ۔اگر ایک ڈاکٹر کے گردے میں پتھری ہے، لیکن آپریشن کرکے دوسروں کے گردوں سے پتھری نکال رہا ہے تودوسرے تو شفا ------------------------------